مرڈیشور کوشہرت دلانے والی نامور شخصیت آر این شیٹی چل بسے
بھٹکل،17؍دسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور کو ملک اور بیرون ملک شہرت دلانے والے والی نامور شخصیت اور صنعت کار آر این شیٹی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے آج صبح 3.20 بجے اس دنیا سے چل بسے۔ ان کی عمر 92سال تھی۔
آر این شیٹی ایک بہت ہی بڑے تاجر اورصنعت کار ہونے کے علاوہ سماجی اور دھارمک خدمات میں بھی سرگرم تھے۔ مرڈیشور جیسے ایک چھوٹے سے قصبے میں بہت بڑے مندر کی تعمیر کرکے پچھلی تین چار دہائیوں میں جو نیا رنگ و روپ دیا گیا ہے او راسے ایک بہترین ٹورسٹ اسپاٹ کے درجے پر پہنچایا گیا ہے اس میں صرف اور صرف آر این شیٹی کا ہاتھ ہے۔ وہ حقیقی معنوں میں نئے اور ترقی یافتہ مرڈیشورکے معمار رہے ہیں۔