نیویارک،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکن ایئر لائنز اپنے فلیٹ میں شامل کیے جانے والے نئے طیاروں کی اکانومی کلاس کی نشتوں کے درمیانی فاصلے کو مزید دو انچ کم کررہی ہے، جس کا مقصد طیارے میں سیٹوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکن ایئر لائنز کے لیے تیار کیے جانے والے بوئنگ 737 جیٹ طیاروں میں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ 29 انچ کیا جا رہا ہے ، جب کہ اس وقت یہ فاصلہ 31 انچ ہے۔نشستوں کے درمیان فاصلے میں کمی مسافروں کو اپنی ٹانگیں پھیلانے کے لیے کم جگہ ملے گی۔ تاہم ایئر لائننز کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ فاصلے میں کمی سے مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔اسی طرح طیارے میں آمدورفت کے لیے نشستوں کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 31 انچ سے گھٹا کر 30 انچ کیا جا رہا ہے۔امریکن ایئر لائنز کے ترجمان جوشوا فرید کا کہنا ہے کہ نئی نشستیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں جو جگہ بچانے کے کام آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اگلی نشستوں سے ان کا فاصلہ دو انچ گھٹ گیا ہے لیکن انہیں اس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ گھٹنے اور اگلی سیٹ کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھا جا سکے۔طیارے میں مزید نشستوں کا اضافہ مسافروں کے لیے پریشانی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ مسافر وں میں پرانے طیاروں، مختلف سہولتوں کی قیمتوں میں اضافے اور عملے کے رویے کی وجہ سے پہلے ہی برہمی پائی جاتی ہے۔حال ہی میں ایک طیارے سے تشدد کے ذریعے ایک مسافر کو نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
ایک نظر اس پر بھی
غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک
اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...
امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا
منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...
سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک
سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔
ویتنام: طوفان ’یاگی‘ کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 65 ہو گئیں
ایشیاء میں رواں سال کے سب سے طاقت ور سمندری طوفان یاگی کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں، درجنوں افراد ہلاک، متعدد زخمی و لاپتہ ہو گئے جبکہ انفرا اسٹکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں نیا تعلیمی سال: غزہ میں اسکول تباہ، 6 لاکھ بچے تعلیم سے محروم
7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور مشرق وسطیٰ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ہے مگر غزہ کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ تعلیم سے محروم ہیں۔
پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی
آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔
وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک
وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔
موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری
آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...
دنیا بھر میں فیس بک، وہاٹس ایپ، انسٹاگرام ٹھپ، ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری
دنیا بھر میں پیر کی شام سوشل میسجنگ سائٹس اور ایپ فیس بک، انسٹاگرام، وہاٹس ایپ اور میسنجر ٹھپ ہو گئے۔
اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت
آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔
ٹوئٹر کا نیا فیچر: آپ کی ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے 'وائس ٹوئٹ' کی سہولت متعارف کرا دی ہے جو فی الحال صرف آئی فون رکھنے والے صارفین کے لیے ہو گی۔