وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2023, 12:32 PM | عالمی خبریں | سائنس و ٹیکنالوجی |

سِنگاپور 31/اکتوبر (یس او نیوز/ایجنسی) : وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

وہاٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ کمپوٹر  پر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔ اور پھر سرچ انجن  پر جو اڈرس ظاہر ہوتا ہے، اُس پر کلک کرلیتے ہیں۔

صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں وہاٹس ایپ کا صحیح اڈرس  web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن اگر صارفین سرچ انجن کے ذریعے کسی  جعلساز کے بنائے ہوئے  ویب سائٹ پر پہنچ جائیں  اور اپنے  موبائل  سے  کیو آر کوڈ اسکین کردیں تو پھر جعلسازوں کی رسائی آپ کے کمپوٹر اور موبائل پر ہوسکتی ہے۔

سنگا پور پولیس کے مطابق کچھ فِشنگ ویب سائٹس پر حقیقی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا اصل کیو آر کوڈ بھی  لگا ہوتا ہے۔ جعلسازی کا شکار بننے والے افراد سرچ نتائج میں آنے والی ابتدائی ویب سائٹ پر ان کے ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر ہی  کلک کر دیتے ہیں۔

جب متاثرہ افراد  موبائل کے ذریعے کوڈ ۔ اسکین کرتے ہیں، تو  ویب سائٹ جامد ہوجاتی ہے اور صارف حقیقی اکاؤنٹ پر جانے کے بجائے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر پہنچ جاتا ہے۔ جس کے بعد جعلساز ، ان کے  جھانسے میں آئے افراد کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں اور ان کا روپ دھار لیتے ہیں۔ وہ صارف کے کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں اور ان کے نجی ڈیٹا اور آن لائن بینک تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس دوران جعلسازی کا شکار افراد اپنا اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں اور اس جعلسازی کے متعلق معلوم ہونے میں انہیں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

سنگا پور پولیس نے صارفین پر زور دیا ہے کہ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ کی اچھی طرح تصدیق کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی

آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری  مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری

آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال  پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...

اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔