دنیا بھر میں فیس بک، وہاٹس ایپ، انسٹاگرام ٹھپ، ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2021, 12:26 AM | ملکی خبریں | سائنس و ٹیکنالوجی |

نئی ہلی،5؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں پیر کی شام سوشل میسجنگ سائٹس اور ایپ فیس بک، انسٹاگرام، وہاٹس ایپ اور میسنجر ٹھپ ہو گئے۔ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے ان تینوں سوشل میڈیا ایپس اور سائٹس کی خدمات ٹھپ پڑی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تینوں سائٹ کے سرور میں ڈی این ایس کا کوئی ایشو ہے جس کے سبب سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ فیس بک نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے مطلع کیا ہے کہ انھیں مئسلہ کی جانکاری ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ فیس بک نے اس کے لیے صارفین سے معافی بھی مانگی ہے۔

دوسری طرف وہاٹس ایپ نے بھی اس تعلق سے ٹوئٹر کے ذریعہ ہی جانکاری فراہم کی ہے۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ جلد ہی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جیسے ہی سروسز شروع ہوں گی، اس کے بارے میں وہ صارفین کو بتائیں گے۔

انسٹاگرام نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں ان تینوں پلیٹ فارمس کے علاوہ کچھ دیگر ویب سائٹس میں بھی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ رات تقریباً 11 بجے تک مسئلہ کا حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی

آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری  مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک

وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری

آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال  پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...

اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔