ٹوئٹر کا نیا فیچر: آپ کی ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 8:00 PM | سائنس و ٹیکنالوجی | عالمی خبریں |

 نیویارک،18/جون (آئی این ایس انڈیا) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے 'وائس ٹوئٹ' کی سہولت متعارف کرا دی ہے جو فی الحال صرف آئی فون رکھنے والے صارفین کے لیے ہو گی۔

'اینڈرائڈ' موبائل رکھنے والے صارفین فی الحال 'وائس ٹوئٹ' کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ٹوئٹر نے یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل میں یہ سہولت 'اینڈرائڈ ڈیوائسز' پر بھی دستیاب ہو گی یا نہیں۔

ٹوئٹر نے بدھ کو اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے اور وہ ہے "آپ کا ٹوئٹ آپ کی اپنی آواز میں۔"

ٹوئٹر نے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک آڈیو ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں ہیں۔

وئٹر کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی برسوں سے ٹوئٹر صارفین لوگوں تک اپنے خیالات تصاویر، گرافکس، ٹیکسٹ پیغامات اور ویڈیوز کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ٹیکسٹ ٹوئٹ میں 280 حروف اپنی بات پہنچانے کے لیے کافی نہیں ہوتے۔ اس لیے وائس ٹوئٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

وائس ٹوئٹ کے فیچر میں صارفین کو 140 سیکنڈز کی آڈیو ٹوئٹ کرنے کی آزادی ہو گی جب کہ ٹوئٹر پر ویڈیو ٹوئٹ بھی اتنے ہی دورانیے کی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں بزنس پلیٹ فارمز کے لیے طویل دورانیے کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

اگر کوئی صارف دو منٹ 20 سیکنڈز سے زیادہ کی آڈیو ٹوئٹ کرنا چاہے تو کیا کرے؟

ٹوئٹر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارف صرف بٹن دبا کر آڈیو ریکارڈ کرتا رہے۔ اگر 140 سیکنڈز سے زیادہ کی آڈیو ہوئی تو وہ خود ہی دوسرا ٹوئٹ بن کر پہلے ٹوئٹ سے منسلک ہو جائے گی۔

یعنی جیسے ٹیکسٹ ٹوئٹ میں 'تھریڈ' کا آپشن دیا جاتا ہے ویسے ہی وائس ٹوئٹ میں بھی دیا جائے گا۔

وائس ٹوئٹس بھی لوگوں کی ٹائم لائنز پر آئیں گے۔ اگر کوئی اسے سننے کے لیے اس پر کلک کرے گا تو ایک نئی ونڈو میں وہ ریکارڈنگ چلنا شروع ہو جائے گی۔ صارفین اسے ٹوئٹر پر دیگر پوسٹس دیکھتے اور 'اسکرولنگ' کرتے ہوئے بھی سن سکیں گے۔

ٹوئٹر کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ٹیسٹنگ کے لیے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کی حامل کچھ ڈیوائسز میں شامل کیا جا رہا ہے لیکن آنے والے وقت میں یہ تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی

آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری  مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک

وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری

آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال  پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...

اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...