بھٹکل میں 8 جون سے منادر اور 9 جون سے کھلیں گی مساجد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th June 2020, 6:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز) مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد  ریاستی حکومت نے کل 8 ؍ جون سے تمام عبادت گاہوں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد بھٹکل میں کل تمام منادر عوام کے لئے کھلیں گی، البتہ سوڈی گیدے مندر کو فی الحال عوام کے لئے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  کیونکہ اُس مندر میں   زیارت کرنے کے لئے زیادہ تر لوگ پڑوسی ضلع اُڈپی سے آتے ہیں۔  بھٹکل کا معروف مرڈیشور مندر جو کل سے اوپن ہورہا ہے،  انتظامیہ نے سینی ٹائزر مشین کو باہر نصب کردیا ہے، اسی طرح تھرمل اسکیانر کو بھی باہر لگادیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ  جن کو بھی مندر کے درشن کرنے ہوں گے، ان کی پہلے تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔

مساجد 9 جون سے کھولنے کا فیصلہ:   اس دوران قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے خبردی ہے کہ  احتیاطی طور پر بھٹکل کی تمام مساجد کو عوام کے لئے 9 جون سے کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سنیچر کو بھٹکل کے دونوں قاضی صاحبان سمیت  علماء و دیگر ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کے انعقاد کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ  بھٹکل کی تمام مساجد کو 9 جون سے کھولا جائے۔ اس موقع  پر نماز میں شریک ہونے والوں کے لئے  چند  رہنما اُصول بھی  جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے ہی وضو کرکے اور اپنے ساتھ مُصلٰی  بھی ساتھ لے کر  مسجد آئیں، اسی طرح عمر رسیدہ لوگوں اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو مساجد میں نہ لانے سمیت بیمار لوگوں کو بھی گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...