بھٹکل:ٹاؤن میونسپل کاؤنسل کی طرف سے مسجد وں میں کیا گیا جراثیم کُش دوائیوں کا چھڑکاؤ؛ پنچایت حدود کے علاقوں میں بھی چھڑکائی گئی دوائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2020, 1:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5/اپریل (ایس او نیوز)کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے حکم سے ایک طرف  بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاؤنسل کی جانب سے مسجدوں میں جراثیم کُش دواؤں کا چھڑکاؤ (اسٹریلائزیشن) کیا گیا تو وہیں مختلف پنچایت  کی طرف سے مختلف علاقوں کے مکانوں میں بھی دوائیوں کا چھڑکاو کیا گیا۔ اسی طرح گذشتہ روز بھٹکل سرکاری اسپتال میں بھی دواوں کا چھڑکاو کیا گیا۔

 لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اب بلدیہ اور پنچایتوں کی طرف سے جہاں شہر کی سڑکوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ اور صفائی مہم چلائی جارہی ہے، وہیں پرسرکاری  عملے کی طرف سے  تعلقہ کی 7مختلف مساجد میں سنیچر کے دن دواؤں کا چھڑکاؤ کیا ہے ۔  بتایا گیا ہے کہ اگلے ایک دو دن میں مزید مساجد میں بھی یہ کام انجام دیا جائے گا۔

مسجدوں کے بیرونی احاطے، اندرونی ہال اور دروازوں کا اسٹریلائزیشن کی کارروائی انجام دی گئی۔ٹی ایم سی کے چیف آفیسر نے بتایا کہ تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اجازت لے کر ٹی ایم سی عملے نے یہ کارروائی بحسن وخوبی انجام دی ہے۔

یاد رہے کہ بھٹکل کے جن لوگوں کی  کورونا پوزیٹیو رپورٹ موصول ہوئی تھی، اُن کے مکانوں میں بھی جراثیم کش دواوں کا اُن ہی دنوں میں  چھڑکاو کیا گیا تھا، اسی طرح گذشتہ روز  بھٹکل کے سماجی کارکن  جناب نثار احمد ٹاپ کے مکان پر بھی جراثیم کش دواوں کا چھڑکاو کیا گیا،  جو تنظیم کی قیادت میں اپنا پورا وقت سرکاری اسپتال میں دے رہے ہیں اور کورونا مریضوں کو تنظیم کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے  میں لگے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل کے جملہ آٹھ افراد کو کورونا پوزیٹیو کی علامات پائی جانی کی وجہ سے انہیں کاروار پتنجلی اسپتال میں کورنٹائن کیا گیا ہے، جبکہ ایک فرد کو جو دبئی سے مینگلور ائرپورٹ پر اُترا تھا، اُسے مینگلور وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورنٹائن میں   جن لوگوں کو رکھا گیا ہے اُن تماموں کی صحت  بالکل ٹھیک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...