منگلورو میں 445کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا جدید ترین سہولتوں والا ’پبلک ٹرانسپورٹ سینٹر‘

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 12:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو15/مئی(ایس او نیوز) منگلورو کے پمپ ویل سرکل کے پاس 445کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید ترین بس اسٹانڈ اور شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کے لئے ریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر جے سی مادھو سوامی کے مطابق یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔ اس کامپلیکس میں جدید ترین سہولتوں والا بس اسٹانڈ، شاپنگ کامپلیکس اور کثیر منزلہ پارکنگ لاٹ ہونگے۔اس کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاجائے گا۔پرائیویٹ پارٹنر اس کی تعمیر کرکے حکومت کے حوالے کرنے والے ہیں۔

 اس کے علاوہ ریاستی کابینہ نے جو اہم فیصلے کیے ہیں اس میں اساتذہ کے تبادلے،سی اورڈی گریڈ کے ملازمین کی بھرتی اور پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک ہاسٹلوں کے طلبہ کے لئے ضروری فنڈ کی منظوری وغیرہ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جن اساتذہ کی عمر 50سال سے زائد ہے ان کا تبادلہ زونل سطح پر کیاجائے گا۔اس کے علاوہ لیڈیز ٹیچرز کے تبادلے کے قوانین میں کچھ نرمی اور رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    محکمہ پنچایت راج کے تحت سی اور ڈی گریڈ ملازمین کے تقرر کے سلسلے میں نئے قوانین وضوابط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ پسماندہ طبقات کے لئے مخصوص پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک طلبہ کے ہاسٹلوں اور ریسیڈنشیل اسکولوں میں طلبہ کوکھانا، یونیفارم اور دوسری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے 260 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...