یاترا میں سونیا گاندھی شامل ،جوش وخروش میں اضافہ،راہل گاندھی کے حوصلے بھی بلند، ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور مل کر بھارت جوڑنے کا عزم

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2022, 6:06 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوکر پارٹی کارکنوں   میں نیا جوش بھر دیا۔  پیرانہ سالی اور مسلسل علالت کے باوجو دپیر کو ہی  وہ میسور پہنچ گئی تھیں، خراب موسم کی پیش گوئی اور یاترا میں  شامل افراد کوآرام دینے کیلئے چونکہ بھارت جوڑو یاترا کو ۲؍ دنوں  کیلئے موخر گیاتھا،  اس لئے جمعرات کو جب  یاترا بحال ہوئی تو انہوں  نے کرناٹک کے منڈیا ضلع کے گاؤں جکن ہلی  سے اس میں شرکت کی اور کم از کم ۳؍ کلو میٹر پیدل سفر کیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے، کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ  سدارمیا ، ریاستی صدر ڈی شیوکمار اور دیگر لیڈر بھی  تھے۔ 

۷۵؍ سال کی  ہوچکیں سونیا گاندھی جو مسلسل بیمار رہتی ہیں ، نے کورونا سے متاثر ہونے کےبعد پہلی بار کسی عوامی پروگرام میں  شرکت کی ہے۔ یاترا میں ان کی شرکت نےپارٹی کارکنوں    میں  نیا جوش بھر دیا ہے۔ پر جوش اور پرعزم نعروں کے بیچ سونیا گاندھی  اپنے بیٹے  راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں تیزی سے چلتی ہوئی نظر آئیں جبکہ راہل گاندھی نے اپنی ماں کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہواتھا۔ کچھ دیر بعد خاتون کارکنوں نے سونیا گاندھی کا ہاتھ تھام لیا۔ پارٹی صدر کی شرکت نے راہل گاندھی کا حوصلہ بھی بڑھا دیا ہے۔  

 انہوں نے  اپنی والدہ کے ساتھ یاترا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ہم پہلے بھی  طوفانوں سے کشتیاں نکال کرلائے ہیں، ہم آج بھی چیلنج کی حدیں  توڑیں  گے، مل کر بھارت جوڑیں گے۔‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق سونیا گاندھی کو ۳۰؍ منٹ کیلئے ہی یاترا میں شامل ہوناتھا۔اس کی وجہ ان کی علالت ہے  تاہم یاترا میں شریک ہونے کے بعد  وہ کچھ اس قدر پر جوش ہوگئیں کہ بلا رُکے چلتی رہیں۔اس دوران ۱۵؍ منٹ بعد راہل گاندھی نے خود اپنی والدہ کو روکا اوراصرار کیا کہ وہ کچھ دیگر کیلئے گاڑی میں بیٹھ جائیں۔  تھوڑے وقفے کے بعدوہ پھر یاترا میں شریک ہوئیں۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے  بتایا کہ ’’ان کا پروگرام صرف ۳۰؍ منٹ کاتھامگر وہ ۲؍ گھنٹے تک یاترا میں رہیں  ۔‘‘ انہوں  نے مزید کہا کہ ’’یاترا کو کرناٹک میں   ملنے والی حمایت نے  ہمارے عزم کو اور مستحکم کردیاہے۔ ‘‘

کرناٹک جہاں آئندہ سال الیکشن ہونے ہیں، یاترا کا کانگریس کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔اس کا مقابلہ کرنے اور عوام کی توجہ راہل گاندھی کی یاترا سے ہٹانے کیلئے بی جےپی کی جانب سے بھی چھوٹی چھوٹی یاتراؤں کا اہتمام کیا جارہاہے۔ جمعرات کو بی جےپی کی جانب سے پانڈو پورہ سے مارچ نکالا گیا جو منڈیا ضلع کے  چودین ہلی   گاؤں میں ختم ہوا۔ واضح رہے جمعرات کو کانگریس کی یاترا بھی اسی ضلع سے گزر رہی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...