ملک میں یکساں سیول کوڈ نفاذ کی کانگریس مخالفت کرے گی، بلدیاتی انتخابات کروانے حکومت تیار: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2023, 11:38 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بینگلورو،13/اگست (ایس او نیوز)  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے  میسورو میں میڈیا  کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے   ذریعہ نافذ   کئے جانے والے   یکساں سیول کوڈ  کی  کانگریس  مخالفت کرے گی۔

 اس ملک میں یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں ہے۔ اس ملک میں کیرالہ حکومت نے بھی اسمبلی میں قرار داد منظور کر کے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت میں فیصلہ لیا ہے۔ کرناٹک کی ہماری حکومت بھی اس کی مخالفت کررہی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس تعلق سے ہم اہم فیصلہ لینے کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔ 

تمل ناڈو سے کاویری ندی کے پانی کیلئے ڈالے جارہے دباؤ کے تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ فی الحال ریاست ابھی کاویری سے تمل ناڈو کو پانی بہانے کی حالات میں نہیں ہے۔ بارش کم ہو نے سے ریاست میں ہی اب پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہورہاہے۔ ہمیں پہلے اپنی ریاست کا کاشتکاروں کی فصلوں کو بچانے اور عورام کو پینے کے پانی کی فراہمی پر توجہ دینی ہے۔ ریاست کے حالات کو سامنے رکھ کر جلد از جلد ہی تمل ناڈو حکومت کے ذمہ داروں سے حکومت کرناٹک بات کرنے والی ہے۔ 

بورڈ کارپوریشنوں کے تعلق سے کئے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ وارڈ ڈی کمیٹیشن کے تعلق سے عدالت نے چند ایک مشورے دئے ہیں اور ہمیں وقت دیا ہے کہ اس ضمن میں جلد از جلد رپورٹ عدالت کو پیش کریں۔ بلدیاتی کے انتخابات کروانے کیلئے حکومت تیار ہے۔ سابقہ بی جے پی حکومت نے بی بی ایم پی سمیت دیگر کئی انتخابات روک دئے تھے۔ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے۔ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جلد از جلد انتخابات کروائے جائیں گے۔

 اپنے جنم دن کی تاریخ کے تنازعہ کے تعلق سے انہوں نے واضح کیا کہ 3/اگست اور 12/اگست کو جنم دن کہنا غلط ہے۔ جب میرا اسکول میں داخلہ ہوا تھا تو استاد نے الگ الگ تاریخ درج کی تھی۔ دوسری تاریخ میرے والد نے درج کروائی تھی۔ اس لئے یہ دونوں تاریخیں غلط ہیں۔ میرے جنم دن کی اصل تاریخ کا خود مجھے پتہ نہیں ہے۔ اس لئے مجھے اپنا جنم دن منا نے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔

بی بی کے دفتر پر رونما آگ حادثہ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ تمام زخمی افراد کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ہیں۔ یہ افراد 40 فیصد سے کم ہی جھلسے ہیں۔ ان تمام کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کی یہ دعا ہے کہ یہ لوگ جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...