کونکن ریلوے کی چلتی ٹرین میں ایک ہفتے کے اندرآگ لگنے کا دوسراواقعہ؛ بیندور کے بعد اب گوا میں پیش آئی واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2019, 8:06 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 2/مئی (ایس او نیوز) ایک ہفتے کے اندرکونکن ریلوے کی چلتی ٹرین میں رات کے وقت آگ لگنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، یاد ہوگا کہ اس سے قبل بیندور میں پہلا حادثہ پیش آیا تھا، مگر اب یہ دوسرا واقعہ  گوا میں پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  منگلورو سے ممبئی جانے والی مستیہ گندھا ایکسپریس بدھ کی رات قریب 1.45بجے گو ا کے مڈگاؤں اسٹیشن پہنچی تھی، جب ٹرین   وہاں سے آگے بڑھی تو ٹرین کے  پہیوں سے آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دئے۔اور ٹرین کے اطراف میں گہرا دھواں اٹھنے لگا جس  کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔

 بتایاجاتا ہے کہ آگ لگنے کی بات معلوم ہوتے ہی ’ٹریک مین‘ نے ٹرین کو ایمرجنسی طور پر رکنے کا سگنل دیا اور بیچ پٹریوں پر ٹرین روک دی گئی۔ مگر مسئلہ یہ تھا کہ ٹرین کے اندر آگ بجھانے کے جوایمرجنسی آلات تھے اس کے استعمال کرنے کا طریقہ خود ٹرین کے اسٹاف کو معلوم نہیں تھااور وہ آگ پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے تھے۔اس کے علاوہ بڑے پیمانے کی آگ بجھانے کے لئے آس پاس کوئی انتظام بھی نہیں تھا۔ خطرناک بات یہ بھی تھی کہ  جلتی ہوئی ٹرین جس مقام پر روکی گئی تھی اس کے قریب میں ایک آئیل ٹینک موجود تھا۔ اس وجہ سے بہت بڑا المیہ رونما ہونے کے پورے امکانات تھے۔ اسی دوران ایک مسافر نے آگے بڑھ کرریلوے عملے کی مدد کی اورتقریباً آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعدکسی طرح آگ بجھادی گئی۔پھر جب ٹرین کانکون ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو وہاں پر ٹیکنیکل ٹیم نے معائنہ کیااور ضروری مرمت کا کام انجام دیا۔

 یادرہے کہ اسی ہفتے ضلع اڈپی کے بیندور کے قریب نظام الدین ایکسپریس میں بھی آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا اور آدھی رات کو جب تمام مسافر گہری نیند میں تھے تو ایئرکنڈیشنڈ بوگی میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی تھی، مگر ایک خاتون مسافر کی مستعدی کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصان ٹل گیا تھا۔ حالانکہ اس حادثے میں پوری بوگی اندر سے بری طرح جل کر خاکسترہوگئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...