بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 6:06 PM | ملکی خبریں |

 سری نگر،9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: 'لوک سبھا الیکشن کے جو تین مرحلے ہوئے ان میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے کیونکہ اب ہند و مسلمان جھگڑا، منگل سوترا وغیرہ جیسی مذہبی منافرت کی باتیں لوگوں میں نہیں چلتی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا: 'لوگوں میں اب کانگریس کی 30 لاکھ نوکریاں، خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن وغیرہ جیسی باتیں چلتی ہیں'۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے وہ لوگوں کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا: 'مجھے یقین ہے کہ لوگ جاگ گئے ہیں وہ اب بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے کیونکہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو وہ آئین کو ختم کرے گی'۔

سوپور پولیس کی نیشنل کانفرنس کو دی گئی نوٹس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: 'پولیس اور انتظامیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہئے مجھے بھی کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی'۔

انہوں نے کہا: 'بی جے پی کی پراکسی جماعتوں کو سپورٹ کرنے کے لئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی نقل و حمل کو محدود کیا جا رہا ہے'۔

جنوبی کشمیر اور پونچھ – راجوری میں انکائونٹر ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر پی ڈی پی صدر نے کہا: 'محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایسا ماحول تیار کیا جا رہا ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نہ نکلیں'۔

انہوں نے کہا: 'یہ لوگ کہتے تھے کہ ملی ٹنسی ختم ہوئی ہے لیکن اچانک انکائونٹر کہاں سے آگئے ایسے حالات پر لوگ انگلی اٹھا رہے ہیں'۔

پونچھ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: 'پونچھ حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن وہاں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور ہمارے 70 سالہ بلاک صدر عظیم ملک کو گرفتار کیا گیا اور اب تک 30 سے 40 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے'۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس سلسلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن، کانگریس کے صدر کا دعویٰ، حکومت بننے پرنوجوانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والی’اگنی ویر یوجنا ‘ بند کرنے کا وعدہ

  کانگریس صدر ملکارجن گھرگے کا کہناتھا، ’’ ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں جو ۵؍ انصاف اور۲۵؍ ضمانتیں ملک کے شہریوں کو دینے کا وعدہ کیا ہے، ان میں سب کیلئے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ضمانت ہے۔ ‘‘

دہلی وزیراعلیٰ کجریوال سمیت عام آدمی پارٹی کارکنوں کا بی جے پی دفتر کی طرف مارچ نکالنے کی کوشش ؛ پولس نے کی ناکام

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال  اپنی   عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ  حسب اعلان جب  اتوار کو بی جے پی ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش کی تو پولس نے   اُنہیں آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے   اسے ناکام کردیا۔ اس موقع پر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے ۔

بابا رام دیو کی ہزیمت، پتانجلی کی سون پاپڑی کوالٹی ٹیسٹ میں نا کام

گمراہ کن اشتہارات کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی سرزنش کا مسلسل سامنا کر رہے بابا رام دیو کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس بار ان کی کمپنی پتانجلی کا ایک پروڈکٹ ’پتانجلی نورتن الائچی سون پاپڑی‘ لازمی کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔

مانسون انڈمان نکوبار پہنچا، 31 مئی کو کیرالا پہنچےگا، اس مرتبہ اچھی بارش متوقع

انڈمان اور نکوبار  پہنچ گیا ہے اور31 مئی تک اس کے کیرالا پہنچنے کی توقع ہے۔ پچھلے سال بھی، مانسون انڈمان اور نکوبار جزائر میں ۱۹؍ مئی کو پہنچا تھا لیکن کیرالا میں معمول سے ۹؍ دن کی تاخیر سے ۸؍ جون کو پہنچا تھا۔

سواتی مالیوال کیس میں دہلی پولیس کیجریوال کے گھر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈی وی آر حاصل کیا اور فوٹیج کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا دعویٰ

سواتی مالیوال معاملے میں عام آدمی پارٹی کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ دہلی پولیس اس کیس کے سلسلے میں اتوار کو وزیراعلیٰ کیجریوال کے گھر پہنچ کر تحقیقات کی۔

جب عوام الیکشن لڑنے لگتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں: کے ایل شرما

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ  آج ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں امیٹھی-رائے بریلی سمیت 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے پہلے، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے کہا، اگر عوام کی حمایت اچھی ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہونا چاہئے۔