بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 10:42 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا ، 9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000 روپے، 10000 روپے اور 15000 روپے تک دے رہی ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے بی جے پی میں سماج دشمن عناصر کی موجودگی کا بھی الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’موجودہ وقت کے بی جے پی لیڈران پرانے وقت کے سی پی ایم والے سماج دشمن عناصر جیسے ہی ہیں۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ دہشت کا راج قائم ہو تو بی جے پی کو ووٹ دینے سے بچیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’یہ انتخاب دہلی میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے ہے۔ مرکز کی موجودہ حکومت کو بدل کر تبدیلی لانی ہوگی۔‘‘

ترنمول چیف کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مغربی بنگال کے لوگوں کو بدنام کرنے کی عادت ہے اور وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیکھیے، انھوں نے سک طرح سندیش خالی کی خواتین کو عصمت دری کے جھوٹے الزام لگانے کے لیے پیسے دے کر ان کی بے عزتی کی۔‘‘

ممتا بنرجی نے اس دوران بی جے پی پر مغربی بنگال میں 26 ہزار اساتذہ کی ملازمت چھیننے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سچ سامنے آ گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے کل دیے گئے فیصلے کے بعد میں حقیقی معنوں میں مطمئن محسوس کر رہی ہوں کہ کچھ وقت کے لیے ملازمتیں بچ گئیں۔‘‘ پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ صبح سے شام تک جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ ’’مودی کہتے ہیں ہماری پارٹی نے 100 دن کے کام کا پیسہ ہضم کر لیا۔ جبکہ 100 دن کے کام کے تحت ریاستی حکومت نے 24 کروڑ روپے بچائے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اگر اس مرتبہ مودی جیت جاتے ہیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ مستقبل میں کوئی انتخاب بھی نہیں ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی کا استعمال کر کے لوگوں کو باہر نکال دے گی۔ اگر مودی پھر سے برسراقتدار ہوتے ہیں تو اقلیتوں، قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے سامنے وجود کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...