راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2024, 10:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ کے افسران کو کیوں نہیں  بھیج دیتے۔مودی کے اس سوال پر کہ ’’کیا ٹیمپو بھر بھر کر پیسے لے لئے کیا‘‘ ، راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی آپ ہی جانتے ہیں کہ وہ ٹیمپو بھر کر پیسے دیتے ہیں، یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہے۔‘‘

 اس کےساتھ ہی انہوں نے اپنے ویڈیو میں  وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک کام کیجئےان کے ہاں سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کو بھیج دیجئے، پوری طرح جانچ کروایئے اور ڈریئے مت ۔ ‘‘ انہوں نے وزیراعظم اوران کی پارٹی پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا جانتی ہے کہ بی جےپی کےبدعنوانی کے  ٹرک کا ڈرائیور اور خلاصی کون ہے۔‘‘

 یاد رہے کہ وزیراعظم مودی نے بدھ کو اپنی  ایک انتخابی  ریلی  میں الزام لگایاہے کہ کانگریس  کے لیڈر راہل گاندھی   نے اچانک اڈانی اور امبانی کو نشانہ بنانا بند کردیاہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا راہل گاندھی کی پارٹی کو دونوں صنعتکاروں  نے ٹرک بھر بھر کر کالادھن دے دیا ہے جس نے ان کا منہ بند کردیاہے۔اس پر جہاں کانگریس اوراس کے لیڈر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے وہیں  سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم مودی سوالات کی زد پرآگئے ہیں۔ معروف صحافی پرکاش راج نے وزیراعظم مودی کی مذکورہ تقریر کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ملک کے مستقبل کا اپوزیشن لیڈر بول رہاہے۔  معروف صحافی ونود کاپڑی  نے نے سوال کیا ہے کہ اگر وزیراعظم یہ جانتے ہیں کہ اڈانی اور امبانی کے پاس کالا دھن ہے جو وہ راہل گاندھی کو دے  رہے ہیں تو پھر دیر کس بات کی جارہی ہے، اس کی جانچ کیوں نہیں کروائی جاتی۔ معروف فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک مختصر سا ٹویٹ کیا ہے کہ ’’دوست دوست نہ رہا۔‘‘

  واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بھی ووٹروں میں جوش وخروش نظر نہ آنے اور ۲۰۱۹ء  کےمقابلے میں ۲؍ فیصد کم ووٹنگ ہونے کی وجہ سے سیاسی ماہرین  دعویٰ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ سے نقصان بی جےپی کو اٹھانا پڑ سکتاہے۔ تین مراحل میں لوک سبھا کی ۲۸۴؍ سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوچکی ہے اور سیاسی مبصرین کا دعویٰ ہے کہ زعفرانی پارٹی کیلئے اب ۲۷۲؍ سیٹوں کا ہندسہ پار کرلینابھی ممکن نہیں رہ گیاہے۔دوسری جانب امیت شاہ اب بھی یہ دعویٰ کرر ہے ہیں کہ بی جے پی ۴۰۰؍ سے زائد سیٹیں جیتے گی اور اس نے پہلے ۳؍ مراحل میں اپوزیشن کا صفایا کردیاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بابا رام دیو کی ہزیمت، پتانجلی کی سون پاپڑی کوالٹی ٹیسٹ میں نا کام

گمراہ کن اشتہارات کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی سرزنش کا مسلسل سامنا کر رہے بابا رام دیو کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس بار ان کی کمپنی پتانجلی کا ایک پروڈکٹ ’پتانجلی نورتن الائچی سون پاپڑی‘ لازمی کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔

مانسون انڈمان نکوبار پہنچا، 31 مئی کو کیرالا پہنچےگا، اس مرتبہ اچھی بارش متوقع

انڈمان اور نکوبار  پہنچ گیا ہے اور31 مئی تک اس کے کیرالا پہنچنے کی توقع ہے۔ پچھلے سال بھی، مانسون انڈمان اور نکوبار جزائر میں ۱۹؍ مئی کو پہنچا تھا لیکن کیرالا میں معمول سے ۹؍ دن کی تاخیر سے ۸؍ جون کو پہنچا تھا۔

سواتی مالیوال کیس میں دہلی پولیس کیجریوال کے گھر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈی وی آر حاصل کیا اور فوٹیج کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا دعویٰ

سواتی مالیوال معاملے میں عام آدمی پارٹی کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ دہلی پولیس اس کیس کے سلسلے میں اتوار کو وزیراعلیٰ کیجریوال کے گھر پہنچ کر تحقیقات کی۔

جب عوام الیکشن لڑنے لگتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں: کے ایل شرما

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ  آج ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں امیٹھی-رائے بریلی سمیت 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے پہلے، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے کہا، اگر عوام کی حمایت اچھی ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہونا چاہئے۔

انڈیا اتحاد کو 4 جون کو واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ حاصل ہوگا: جے رام رمیش

 کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں اور محروم طبقات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید ناراضگی ہے۔ چار جون کو ہندوستانی اتحاد کو واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ ملے گا۔ ملک کے عوام نے مودی حکومت کی دس سال کی ناانصافی سے آزادی حاصل کرنے کا ارادہ کر لیا ...