کووڈکے قہرکے موقع پر اسکولوں کوکھولنے کی جلدبازی حکومت نہیں کرے گی: سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 11:27 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،29؍جولائی (ایس او نیوز) موذی وباکوروناوائر س کے خطرناک پھیلاؤ کے موقع پر اسکولوں کوکھولنے کی جلدبازی حکومت کے پیش نظرنہیں ہے۔یہ بات ریاسی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کہی۔بروزمنگل غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز)کے نمائندوں کے ساتھ”ٹیکنالوجی پرمبنی تعلیم اوراسکولی سرگرمیاں“ عنوان کے تحت ہوئے ویبنارمباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک حالت میں بچوں کی صحت کی حفاظت اوران کے مفادات کے تحفظ کے تناظرمیں حکومت اسکولوں کوکھولنے کی جلدبازی نہیں کرے گی،تاہم بچوں کوتعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ہرزاویہ فکرونظرسے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مختلف غیرسرکاری تنظیموں اور اداروں کے 36سے زائد نمائندوں پرمشتمل اس ویبینارمیں سریش کمارنے کہا کہ ایسی مشکل حالت میں تعلیم کوجاری رکھنے ہرا س محفوظ متبادل کوبروئے کارلانے پر توجہ مبذول کی جائے گی جس سے بچوں کاتعلیمی مستقبل تابناک ہو۔کوروناجیسی صورتحال سے پہلی مرتبہ دوچارہوئی ہے،اس لیے صورت حال سے نمٹنے کا کسی کے پاس کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔ا س سلسلہ میں حکومت کی جانب سے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔حکومت کی جانب سے اب تک بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کی جوکوششیں کی گئیں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاٹھ شالہ، گھریلواسکول،جیسی ٹیکنالوجی پرمبنی تعلیم،آکاش وانی،چندنیا،پرائیویٹ ٹی وی اورمحکمہ تعلیمات عامہ کے چینلوں کے سمیت دستیاب تمام مواقع کوبروئے کارلانے کے سلسلہ میں حکومت غوروفکرکررہی ہے۔اس ویبینارمیں عظیم پریم جی فاؤنڈیشن،گرامس اکشرافاؤنڈیشن، یونیسیف،ایجوکیشن سی ای ای،واش پروگرام، فورتھ فاؤنڈیشن، لینڈ اے ہینڈانڈیا،وائٹ فیلڈ ریڈی ٹرسٹ،انڈین لٹریسی پراجیکٹ،روم ٹوریڈانڈیاٹرسٹ ودیگرکئی اداروں کے نمائندے شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...