پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل 146 ارکان کی معطلی منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2024, 8:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،31/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل ان تمام ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا جنہیں پارلیمنٹ کے سابقہ اجلاس کے دوران معطل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس سے قبل مرکزی حکومت نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی جس میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا تھا کہ اس سیشن سے پہلے تمام معطل ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کر دی جائے گی۔

گزشتہ سال سرمائی اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے 146 ارکان اسمبلی کو اس وقت معطل کیا گیا تھا، جب وہ لوک سبھا میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے تعلق سے مرکزی وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان ان ارکان اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔

جن ارکان پارلیمنٹ کو استحقاق کی خلاف ورزی اور ایوان کی توہین کا قصوروار ٹھہرایا گیا ان میں جے بی ماتھر ہشام، ایل ہنومنتھیا، نیرج ڈانگی، راج منی پٹیل، کمار کیتکر، جی سی چندر شیکھر، ونے وسام، سندوش کمار پی، ایم محمد عبداللہ، جان برٹاس اور اے اے رحیم شامل ہیں۔

دریں اثنا، کانگریس کے سینئر لیڈر کے سریش نے کہا کہ پارٹی بجٹ اجلاس کے دوران بے روزگاری، مہنگائی، زرعی بحران اور ذات پات کے تشدد سے متاثرہ منی پور کی صورتحال کے مسائل کو اٹھائے گی۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ وزیر خزانہ کو مختلف مرکزی اسکیموں کے تحت مغربی بنگال کے واجبات کو بھی عبوری بجٹ میں شامل کرنا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ایس ٹی حسن نے عبادت گاہوں کے قانون کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ ایکٹ 15 اگست 1947 کے مطابق مذہبی مقامات کی تبدیلی اور ان کی دیکھ بھال پر پابندی لگاتا ہے۔ حسن نے یہ مطالبہ وارانسی کی گیانواپی مسجد کو ہندو برادری کے حوالے کرنے کے مطالبے کے تناظر میں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...