’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 11:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ پر اس طرح کی حالت پیدا ہوتی ہے تو انتخابی حلقہ میں ہوئے انتخاب کو رد کر وہاں نئے سرے سے انتخاب کرائے جائیں۔

اس معاملے کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ کے سامنے عرضی دہندہ شیو کھیڑا کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ گوپال شنکر نارائن پیش ہوئے۔ اس دوران انھوں نے عدالت سے کہا کہ سورت (گجرات) میں ہم نے دیکھا کہ وہاں ایک ہی امیدوار تھا اور ایسے میں اسے فاتح قرار دے دیا گیا۔ اگر ’نوٹا‘ کو بھی ایک امیدوار قرار دیا جاتا تو ایسا نہیں ہوتا۔

اس سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ عدالت اس سلسلے میں نوٹس جاری کرے گی، کیونکہ یہ معاملہ انتخابی عمل سے جڑا ہے۔ عرضی دہندہ کے ذریعہ پیش وکیل کی دلیلوں کو سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس مفاد عامہ عرضی کو داخل کرنے والے شیو کھیڑا خطیب اور مصنف ہیں۔ انھوں نے سپریم کورٹ میں داخل اس عرضی میں ایک ایسا اصول بنانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں اگر نوٹا کو اکثریت ملتی ہے تو اس انتخابی حلقہ میں ہوئے الیکشن کو رد کر نئے سرے سے انتخاب کرایا جائے۔ ساتھ ہی اس میں یہ بھی اصول بنایا جائے کہ نوٹا سے کم ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو 5 سال کی مدت کے لیے سبھی انتخاب لڑنے سے روک دیا جائے اور ’نوٹا‘ کو ’تصوراتی امیدوار‘ کی شکل میں مانا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...