دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔  آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا  کے رکن  سنجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں کہا ’’آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ۵؍ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب  کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا۔‘‘ آپ لیڈر نے یہ بھی کہا کہ’’انہوں نے دلتوں کو کرسی پر  بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے  پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے دہلی کے ایک دلت کے بیٹے کو دہلی کے میئر کے عہدے پر بیٹھنے کا حق دیا تھا، بی جے پی نے اس حق کو ختم کر دیا۔ بی جے پی نے دہلی میں میئر کا انتخاب ختم کرتے ہوئے کہا کہ دلت کا بیٹا میئر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دلت کا بیٹا بیٹھا تو میئر کی کرسی ناپاک ہو جائے گی۔ اس کیلئے  بی جے پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنا  پیادہ بنایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے مشورے کے بغیر پریسائیڈنگ افسر کی تقرری نہیں کر سکتے۔‘‘

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے جب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل کو میئر کے انتخابات کیلئے  پریسائیڈنگ آفیسر بنایا جائے تو لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے تحریری مشورے کو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیا اور کہا کہ  ہم بی جے پی کے کونسلر      ستیہ شرما کو پریسائیڈنگ آفیسر بنائیں گے۔   اس دوران سنگھ نے وہ خط بھی دکھایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ستیہ شرما کو وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر گزشتہ سال میئر کے انتخابات میں پریسائیڈنگ افسر کے طور پر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دلت مخالف بی جے پی لیڈروں نے چنڈی گڑھ میں بھی ایسا ہی کیا۔ چندی گڑھ کے میئر الیکشن میں جھاڑو دینے والے کا بیٹا میئر کی کرسی پر بیٹھنے جا رہا تھا تو بی جے پی  کے اراکین  نے   ووٹوں کی گنتی  میں بے ایمانی کرتے ہوئے دلت کے بیٹے کو میئر کی کرسی پر بیٹھنے سے روک دیا۔ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقہ کے لوگ اسے نہیں بھولیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...