منگلورو : راہل گاندھی نے دی پانچویں گیارنٹی - کانگریس کو اقتدار ملا تو خواتین کے لئے مفت ہوگا سرکاری بسوں میں سفر - ماہی گیروں کو ملے گا ہر دن 500 لیٹر ڈیزل

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2023, 6:54 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلورو،29 / اپریل (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں ووٹروں کو لبھانے کے لئے اس سے قبل چار قسم کی گارنٹی جاری کرنے والی کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی نے منگلورو کے ایک اجلاس میں پانچویں گیارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی تو ریاست میں خواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
    
شہر کے مضافات اڈیار میں واقع کھلے میدان میں کانگریس پارٹی کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 40 فیصد کمیشن کے ذریعے اس ریاست کی خواتین کا پیسہ چھین لیا ہے ۔ ہم وہ پیسے خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت دیتے ہوئے واپس لوٹائیں گے ۔ راہل نے کہا کہ جب کانگریس پارٹی برسراقتدار آئے گی تو پہلے کابینی اجلاس میں ہی پانچوں گی کہارنٹی پوری کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ملک کے 40 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے جی رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے راہل نے کہا کہ مودی نے عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ، لیکن آدانی سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ ایم ویرپّا موئیلی نے کہا کہ ساحلی علاقے کی بھائی چارگی کو تباہ کرنے والی بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اور یہاں پر موجود بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے کانگریس کی حمایت کی جائے ۔  
    
کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنی حمایت کرنے والوں کو فائدہ نہیں پہنچایا ہے ۔ کسانوں کے جیون میں کوئی بدلاو نہیں آیا ہے ۔ کئی لیڈروں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ساحلی علاقے میں تجارت اور صنعت بڑھ نہیں رہی ہے ۔ روزگار نہیں مل رہا ہے ۔ اگر کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی تو ہر ضلع کے لئے بجٹ میں منصوبے رکھے جائیں گے ۔ کانگریس جو گارنٹی دی ہے اسے پورا کرنے کا میں یقین دلاتا ہوں ۔ اگر کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے تو پھر آئندہ ووٹ کی اپیل نہیں کروں گا ۔ 
    
منگلورو کےد ورے پر آئے ہوئے راہل گاندھی نے یادوں کے البم کو کھنگالتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے منگلورو ہوائی اڈہ ، بندر گاہ اور ایم سی ایف جیسے کارخانے قائم کرنے اور انہیں ترقی دینے کے اقدامات کیے تھے ۔ یہاں کے بینکوں کا نیشنلائزیشن کیا تھا ۔ اب انہیں بینکوں کو مودی حکومت نے دوسرے بینکوں میں ضم کرنے کے نام پر مٹا کر رکھ دیا ہے ۔ ہوائی اڈے کو آدانی کے حوالے کرکے یہاں کے عوام کو دھوکا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...