بھٹکل کی خواتین کو ہنرمند بنانے رابطہ سوسائٹی کی طرف سے2/مارچ سے شروع ہورہا ہے سہ ماہی ٹیلرنگ ورکشاپ؛ فائدہ اُٹھانے کے لئے خواتین فوری رجوع ہوں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th February 2024, 11:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل کی زیادہ تر خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایسے میں اگر وہ ہنرمند بھی بن جائیں تو سماج میں معاشی تبدیلی لاسکتی ہیں اور گھر بیٹھے پورے خاندان کے لئے روزگار حاصل کرسکتی ہیں، اسی مقصد کے تحت رابطہ سوسائٹی کی جانب سے عنقریب سلائی کڑھائی کاسہ ماہی  تربیتی ورکشاپ شروع کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ ہنرمند انسان کبھی روزگار کے لئے پریشان نہیں ہوتے اورباعزت طریقے سے حلال کی کمائی حاصل کرتے ہیں۔ آگے بتایا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم اور ہنرسے بڑھ کر کوئی شے اہم نہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئےرابطہ کا یہ  ٹیلرنگ  ورکشاپ رکھا گیا ہے جس کے لئے خاتون ٹیلرماسٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔

سلائی کڑھائی تربیتی ورکشاپ کے تعلق سے  کنوینرشپ کی تمام ذمہ داری   مسقط کے بزنس مین اور سماجی کارکن جناب سلیم سعدا کوسونپی  گئی  ہے جو پوری تیاری کے ساتھ اس ورکشاپ کا انعقاد کررہے ہیں۔ جناب سلیم سعدا نے بتایا کہ ٹیلرنگ کا تربیتی کورس تین ماہ کا ہوگا او ر اس کا آغاز 2 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ ابتدا میں صبح 10:30 بجے سے 12:30  بجے تک دو گھنٹے کا کلاس ہوگا۔ رمضان میں بھی یہی وقت ہوگا، رمضان کے بعد  صبح اور شام دو کلاسس کرنےکا منصوبہ ہے۔

 فی الحال پندرہ سے زائد خواتین نے اپنا نام درج کرایا ہے، اور   اگلے چند دنوں میں  تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہو نے کی توقع ہے۔ جناب سعدا سلیم نے بتایا کہ ٹیلرنگ کورس میں شریک ہونے کے لئے اگر خواتین کی تعداد بڑھتی ہے تو مزید ٹیلر ماسٹر کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ چونکہ   طالبات ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لئے  دلچسپی رکھنی والی طالبات اپنے امتحانات کے بعد کلاس جوائن کرسکتی ہیں۔  جن کے لئے سکینڈ بیچ شروع کیا جاسکتا ہے۔

سلائی کڑھائی کے اس ورکشاپ میں شریک ہونے کے لئے دلچسپی رکھنی والی خواتین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں رابطہ سوسائٹی (نوائط کالونی، بھٹکل) دفتر پہنچ کر اپنے نام درج کرائیں اور ضروری تفصیلات حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لئے  رابطہ آفس کے نمبر 7349642746 پر کال کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...