قطر : ہندوستانی بحریہ کے 8سابق افسران کی سزائے موت معطل : قطر کی اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2023, 7:04 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی :28؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) قطرکی عدالت نے قطر میں  گرفتار ہندوستانی بحریہ کے جن 8 سابق افسران کو جاسوسی کے الزام میں  موت کی سزا سنائی تھی،اب  ان کی سزا ئیں معطل کر دی گئی ہیں یعنی سزا میں کمی کردی گئی ہے۔ اس معاملےمیں قطر کی اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے۔ خیال رہےکہ ہندوستانی بحریہ کے یہ تمام 8افسران سال گزشتہ اگست سے قطرکی جیل میں قید ہیں۔ قطر نے ابھی تک ان تمام سابق افسران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ تاہم اس کیس سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ ’’ہم نے الدہرا گلوبل کیس میں گرفتاربحریہ  کے سابق افسران کے حوالے سے آج کے فیصلے کا نوٹس لیا ہے، جس میں سزائیں کم کر دی گئی ہیں۔  ہم قانونی ٹیم کے علاوہ خاندان کے افراد سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ہمارا اگلا قدم کیا ہوگا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’آج قطری کورٹ آف اپیل میں ہمارے سفیر اور دیگر حکام سزا یافتہ افسران کے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔ ہم مقدمے کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم تمام قونصلر اور قانونی امداد فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ معاملے کی سنگینی اور ضروری رازداری کے پیش نظر، اس وقت مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘‘

خیال رہے کہ سزا پانے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق اہلکار قطر کی ایک نجی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔ یہ تمام افراد قطر کی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ یہ کمپنی قطری امیری بحریہ کو تربیت اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا نام الدہرا گلوبل اند کنسلٹنسی سروسز ہے۔ کمپنی خود کو قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں کا مقامی پارٹنر بتاتی ہے۔

قطر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تمام افراد ایک نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ صدر ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنندو تیواری (ر) بھی بحریہ کے گرفتار شدہ 8 سابق افسران میں شامل ہیں۔ 2019 میں، انہیں اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند نے پرواسی بھارتیہ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پورنندو تیواری ہندوستانی بحریہ میں کئی بڑے جہازوں کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ جب گزشتہ سال قطر میں گرفتار ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق افسران کو قطری عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی توہندوستان  کی حکومت نے  عدالت کے اس فیصلے پرحیرت کا اظہار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔