مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 10:35 AM | ملکی خبریں |

دمن اور دیو، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

دمن اور دیو میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ آئین سے کروڑوں لوگوں کو ریزرویشن ملا۔ ملک کے تمام ادارے آئین سے وجود میں آئے۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اب نریندر مودی اور آر ایس ایس چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین کو ختم کیا جائے اور اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’نریندر مودی نے پرفل پٹیل کو یہاں کا راجہ بنا کر بیٹھا دیا ہے۔ پرفل پٹیل کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں اور عوام کو پریشان کرتے ہیں۔ لیکن ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہو رہا، یہ پورے ملک میں ہو رہا ہے۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہیں پرفل پٹیل نے یہاں جو بھی بدعنوانی کی ہے، اس کا حساب کتاب کیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے ’نیائے پتر‘ (منشور) میں ماہی گیروں کے لئے انتہائی ضروری چیزیں شامل کی ہیں۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی ڈیزل پر سبسڈی پھر سے شروع کر دی جائے گی، فشنگ بوٹ پر بیمہ کی سہولت حاصل ہوگی، ان لینڈ فشنگ اور ایکواکلچر کو زراعت کا درجہ دیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کے منشور میں کئے گئے وعدوں کو دہرایا اور عوام سے مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

پولیس یا سی بی آئی افسر بن کر لوٹ کرنے والے ’سائبر مجرموں‘ سے ہوشیار رہیں: وزارت داخلہ

  اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، جہاں سائبر مجرم پولیس، سی بی آئی یا کسی اور تفتیشی ایجنسی کے افسران کا روپ دھار کر انہیں دھمکیاں دیتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔ بھتہ خوری اور ڈیجیٹل گرفتاری جیسے واقعات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

تاناشاہی قوتوں کے خلاف عوام لڑ رہے الیکشن: کلپنا سورین

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی مرکزی تشہیرکار کلپنا سورین نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کو تبدیل کرنے کی ذہنیت والی تاناشاہی قوتوں کے خلاف اس مرتبہ عوام الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام انہیں سبق سکھانے کے لئے کمر بستہ ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں پر جی ایس ٹی، صرف" مودی ہے تو ممکن ہے"; یوپی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی حکومت کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔