گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 10:31 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ایجنسیوں کی جانب سے یہ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔

انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے معلومات شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات اے ٹی ایس اور این سی بی کی جانب سے سمندر میں رات بھر کارروائی کی گئی جس میں ایک پاکستانی کشتی مغربی بحیرہ عرب میں پکڑی گئی ہے۔ اس کشتی میں عملے کے 14 پاکستانی ارکان سوار تھے۔ ان کے قبضے سے 80 کلو منشیات ضبط کی گئی ہے جس کی قیمت تقریباً 600 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسی سال فروری میں این سی بی اور ہندوستانی بحریہ نے گجرات کے ساحل کے قریب منشیات کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی تھی۔ اس وقت مشترکہ آپریشن میں 3 ہزار 132 کلو منشیات ضبط کی گئی تھیں جن کی مالیت 1000 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ بحریہ نے اس جہاز کو اپنے علاقے میں قبضے میں لیتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ فروری 2022 میں این سی بی اور ہندوستانی بحریہ نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو پکڑا تھا جس سے 2 کوئنٹل سے زیادہ میتھام فیٹامائن (منشیات میں استعمال ہونے والا ایک خاص قسم کا کیمکل) برآمد ہوا تھا۔ مئی 23 میں این سی بی نے ایک پاکستانی جہاز سے کم از کم 12 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 2500 کلو گرام میتھام فیٹامائن ضبط کی تھی۔ اس جہاز کو ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ میں خریداروں کو منشیات سونپنے سے قبل ہی بحر ہند میں روک لیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

پولیس یا سی بی آئی افسر بن کر لوٹ کرنے والے ’سائبر مجرموں‘ سے ہوشیار رہیں: وزارت داخلہ

  اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، جہاں سائبر مجرم پولیس، سی بی آئی یا کسی اور تفتیشی ایجنسی کے افسران کا روپ دھار کر انہیں دھمکیاں دیتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔ بھتہ خوری اور ڈیجیٹل گرفتاری جیسے واقعات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

تاناشاہی قوتوں کے خلاف عوام لڑ رہے الیکشن: کلپنا سورین

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی مرکزی تشہیرکار کلپنا سورین نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کو تبدیل کرنے کی ذہنیت والی تاناشاہی قوتوں کے خلاف اس مرتبہ عوام الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام انہیں سبق سکھانے کے لئے کمر بستہ ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں پر جی ایس ٹی، صرف" مودی ہے تو ممکن ہے"; یوپی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی حکومت کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔