مجھے جیل میں ڈالا گیا تو اسے توڑ کر باہر آ جاؤں گی: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2024, 11:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،یکم فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت  سورین کی گرفتاری کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخاب جیتنے کے لیے سبھی کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ کیا ہم  سب چور ہیں اور آپ سب سادھو ہیں؟ آج اقتدار کی طاقت ہے تو ایجنسیوں کو لے کر گھوم رہے ہیں، کل جب اقتدار نہیں رہے گا تو سب بھاگ جائیں گے۔‘‘

ممتا بنرجی نے نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں گے تو میں چیلنج کرتی ہوں کہ انتخاب جیتنے کے بعد ہم دہلی میں بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے دخل دیں گے۔ انتخاب کے بعد علاقائی پارٹیاں مل کر کیسے اور کیا کریں گی اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ اس موقع پر ممتا بنرجی نے اپنے خاص انداز میں کہا کہ اگر مجھے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا تو میں جیل توڑ کر باہر آ جاؤں گی۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی صاف کیا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخاب میں اکیلے ہی مغربی بنگال میں لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بنگال میں ٹی ایم سی تنہا ہی لڑے گی کیونکہ ہم سی پی ایم کے ساتھ نہیں جا سکتے۔‘‘

ممتا بنرجی نے ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا کو پارلیمنٹ سے معطل کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہوا کو نکال دیا گیا ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ (عوام) انہیں دوبارہ ووٹ دے کر پھر سے کامیاب کریں گے۔‘‘ ممتا بنرجی نے اسی کے ساتھ ریاست کی عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ بنگال میں این سی آر نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی انتخابات سے قبل این سی آر کرنے جارہی ہے، کیا مہوا یہاں کی شہری نہیں ہے؟ اگر ہم ووٹ دیتے ہیں تو یہاں کے شہری ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بی ایس ایف کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔ بھلا بی ایس ایف انٹرلائن پرمٹ کیوں دے گی، ڈی ایم لوگوں سے میں کہوں گی کہ آپ انٹرلائن پرمٹ دیجیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...