بھٹکل میں کل ہوں گے11 وارڈوں کے لئے میونسپل انتخابات؛ تیاریاں زوروں پر جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th May 2019, 2:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کے 11 وارڈوں کے لئے  انتخابات کل بروز بدھ کو  ہوں گے جس کے لئے تیاریاں زوروں پر  جاری ہیں۔ گیارہ وارڈوں کے لئے  13 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں  اور ان  11 وارڈوں میں جملہ  27  اُمیدوار میدان میں ہیں۔ میونسپل انتخابات کے لئے بھٹکل بندر روڈ پر واقع  نیو انگلش اسکول کو  انتخابی مرکز بنایا گیاہے۔

آج  منگل صبح   نیو انگلش اسکول سے   متعلقہ انتخابی وارڈوں کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو   روانہ کیا گیا، اس سے قبل یہاں تمام انتخابی اہلکاروں کو ٹریننگ فراہم کی گئی تھی۔

کل صبح  7 بجے سے شام 6 بجے تک انتخابی کاروائی چلے گی جس کے لئے ہر انتخابی وارڈ کے لئے الگ الگ آفسران  کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل میونسپالٹی کی جملہ  23 سیٹوں میں  سے 12 وارڈوں کے  لئے کونسلروں کا انتخاب بلامقابلہ ہوچکا ہے جس میں تین کا تعلق کانگریس سے جبکہ  نو آزاد اُمیدوار  ہیں۔بقیہ گیارہ وارڈوں کے لئے کل 29 مئی کو  انتخابات ہوں گے۔

انتخابات میں کونسے وارڈ پر کون کھڑا ہے :

کونسے وارڈ کے لئے  کون کون اُمیدوار انتخابات لڑیں گے، اس کی تفصیل اس طرح ہے:

وارڈ نمبر 4: اسماعیل اِمشاد مختصر (آزاد)،  اُودے نائک (بی جےپی ) ۔۔۔(755 مسلم ووٹرس ،   جملہ  1136ووٹرس)

وارڈ نمبر 6:  محی الدین الطاف کھروری (آزاد)،  محی الدین سلیط دامودی (آزاد)  ۔۔۔۔ (710مسلم ووٹرس، جملہ 765 ووٹرس)

وارڈ نمبر 7: زرین محمدغوث  (آزاد)  ، مڈیوال سُوما (بی جے پی)  ۔۔۔۔ (773مسلم ووٹرس   ، جملہ  1236 ووٹرس)

وارڈ نمبر 8:  وکٹر گومس (آزاد)،   پاسکل گومس (آزاد)  

وارڈ نمبر10: فرزانہ بانو خان یونس (کانگریس)  ،  راجوتی نائک (بی جے پی) (778مسلم ووٹرس   ،   جملہ   1411 ووٹرس)

وارڈ نمبر 11:  راجو شیٹ (آزاد)، وینکٹیش نائک (کانگریس)، ماروتی شیٹ (جےڈی ایس)، رگھویندرا شیٹ (بی جے پی)، اُودے رائکر (آزاد)  ۔۔۔۔۔ (384مسلم ووٹرس،    جملہ  914 ووٹرس)

وارڈ نمبر 15: موہن نائک (آزاد) ،  کمار نائک (بی جے پی)

وارڈ نمبر 18: عائشہ حبیب احمد (آزاد)،  جینتی دیوداس مِنجچی (بی جے پی) ۔۔۔ (259مسلم ووٹرس،   جملہ  398 ووٹرس)

وارڈ نمبر 19: رگھویندرا بابو گاولی (آزاد) ، رویندرا سُوبّو منگلا (بی جے پی) ، نارائن گاولی (جےڈی ایس)

وارڈ نمبر 22: پربھو رجنی بائی (بی جے پی)، مُلّا نسیم افروسی  (آزاد)  ۔۔۔ (379مسلم ووٹرس،    جملہ  657 ووٹرس)

وارڈ نمبر 23: کرشنانند پائی  (آزاد)، یشودھر نائک (بی جے پی)، مصطفیٰ  محمد قاسم (آزاد)  ۔۔ (427مسلم ووٹرس،    جملہ   1196ووٹرس)

انتخابات کہاں کہاں ہوں گے :

 جن  11 وارڈوں کے لئے انتخابات ہوں گے، اُن  وارڈوں کے لئے جگہ  متعین کی گئی ہے،   تفصیلات اس طرح ہے:

وارڈ نمبر 4 :  اُردو سرکاری اسکول ، مخدوم کالونی
وارڈ نمبر  6:  میونسپالٹی ہال، گونڈرکیری، کوگتی
وارڈ نمبر 7: آنند آشرم کانوینٹ اسکول
 وارڈ نمبر 8:  اُردو سرکاری  اسکول، ڈارنٹا
وارڈ نمبر 10،   10A  اور 11 : سرکاری اسکول سونارکیری
وارڈ نمبر 18: انجمن گرلز ہائی اسکول، بستی روڈ
وارڈ نمبر  23 ,22 , 19A  اور 19 سرکاری کنڑا گرلز اسکول 
وارڈ نمبر 15 سرکاری اسکول منکولی کیری

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...