وزیراعظم مودی اِسرو پہنچے،سائنسدانوں سے کیا جذباتی خطاب، کئی اہم اعلانات

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2023, 12:17 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو، 27/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی ) وزیراعظم  مودی  اپنے غیر ملکی دورے سے واپسی پر دہلی جانے کے بجائے ایتھنز سے سیدھا  بنگلور میں واقع اسرو ہیڈکوارٹرس پہنچے اور چندریان ۳؍ مشن  میں شامل  سائنسدانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان سائنسدانوں سے نہ صرف فرداً فرداً ملاقات کی بلکہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کی اور کئی اہم اعلانات بھی کئے۔  اسرو کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج آپ کے درمیان آنا بہت خوشی کی بات ہے۔ آج میرا  دل اور دماغ خوشی اور مسرت کے جذبات سے شرابور ہے۔ میں جلد از جلد آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔‘‘ انہوں نے یہ جملے نہایت جذباتی انداز میں کہے جس کا اسرو کے سائنسدانوں نے کھڑے ہوکر خیر مقدم کیا۔اس دوران وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ جس مقام پر چندریان ۳؍کا مون لینڈر اترا تھا، اسے اب `شیو شکتی پوائنٹ کے نام سے جانا جائے گا۔ 

 اس کے ساتھ ہی مودی نے بتایا کہ جہاں چندریان ۲؍ نے اپنے قدموں کے نشان چھوڑے ہیں، اسے `ترنگا  کے نام سے جانا جائے گا جبکہ ۲۳؍اگست کو جس دن چندریان ۳؍چاند پر پہنچا، ہندوستان میں اب وہ دن `نیشنل اسپیس ڈےکے طور پر منائے گا۔

 اس سے قبل سائنسدانوں نے اسرو کمانڈ سینٹر میں پی ایم مودی کو چندریان کا مکمل ماڈل دکھایا۔ انہیں چندریان مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اسرو میں سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ‘‘ہندوستان اب چاند پر ہے، جس کے لیے میں آپ کو سلام کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کے صبر اور طاقت کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ اس  لئے میں یہاں آنے کا بے صبری سے انتظار تھا۔‘‘پی ایم مودی نے کہا آج جب ہر گھر ترنگا ہے، جب ہر ذہن ترنگا ہے اور چاند پر بھی ترنگا ہے۔ پھر ترنگے سے جڑے چندریان ۲؍کی اس جگہ کو اور کیا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس  لئے چاند پر وہ جگہ جہاں چندریان۲؍نے اپنے قدموں کے نشان چھوڑے تھے اب اسے ترنگا کہا جائے گا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ترنگا پوائنٹ ہمیں سکھائے گا کہ کسی بھی ناکامی سے ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئے۔پختہ ارادہ ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ ہندوستان آج چاند کی سطح کو چھونے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے۔ یہ کامیابی اور بھی بڑی ہو جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان نے یہ سفر کہاں سے شروع کیا تھا۔ ایک وقت تھا جب ہندوستان کے پاس  ٹیکنالوجی بھی نہیں تھی۔ پہلے ہمارا شمار تیسری دنیا کے ملک میں ہوتا تھا۔ وہاں سے نکلنے کے بعد آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ آج خلاء سے لے کر ٹیکنالوجی تک ہندوستان کا شمار پہلی صف کے ممالک میں کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم اسرو جیسے اداروں کی وجہ سے تیسری صف سے پہلی قطار تک پہنچے ہیں۔ اسرو آج میک ان انڈیا کو چاند پر لے گیا ہے۔ 

 اسرو کے سائنسدانوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  مودی نے کہاکہ میں ہم وطنوں کو آپ کی محنت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ چاند کے قطب جنوبی تک چندریان کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ چاند کے لینڈر کی سافٹ لینڈنگ کو یقینی بنانے کیلئے، اس کیلئے ہمارے سائنسدانوں نے اسرو میں مصنوعی چاند بھی بنایا، مون لینڈر کا کئی بار تجربہ کیا گیا، اس کے بعد ہی اسے چاند پر بھیجا گیا۔ آج جب میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان کی نوجوان نسل سائنس اور اختراعات میں دلچسپی رکھتی ہے تو اس کے پیچھے ہمارے سائنسدانوں کی کامیابی ہے، آج ہندوستان کے چھوٹے بچوں کے ہونٹوں پر چندریان کا نام ہے، آج ہندوستان کا ہر بچہ اپنا مستقبل آپ سائنسدانوں میں دیکھ رہا ہے، اسی لئے آپ کی کامیابی صرف ایسا نہیں ہے کہ آپ نے چاند پر ترنگا لہرایا، آپ کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اپنے ذریعے ہندوستان کی پوری نسل کو بیدار کیا، آپ نے اس نسل کو نئی توانائی دی ۔سائنس کی دریافت کی فلاحی اصل پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مقدس قراردادوں میں شکتی کے آشیرواد کی ضرورت ہوتی ہے اور شکتی ہی ناری شکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چندریان مشن کی کامیابی میں ملک کی ناری شکتی  یعنی ہماری خواتین سائنسدانوں نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ چاند کا شیو شکتی پوائنٹ ہندوستان کی اس سائنسی اور فلسفیانہ سوچ کی گواہی دے گا۔نہوں نے کہاکہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے بلکہ لامحدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کا اعلان ہے۔یہ مشن نہ صرف چاند کے رازوں سے پردہ اٹھائے گا بلکہ زمین پر درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں بھی کردار ادا کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...