تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 5:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ریاستوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے ان میں بہار، مہاراشٹر، یوپی، گجرات شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو تیسرے مرحلے میں اتر پردیش کی 10، بہار کی 5، گجرات کی 25 اور مہاراشٹر کی 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان چار ریاستوں میں کل 51 سیٹیں ہیں جہاں سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ بہار کی جن سیٹوں پر تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی، ان میں جھانجھر پور میں 55.50 فیصد، سپول میں 62.40 فیصد، ارریہ میں 62.80 فیصد، مدھے پورہ میں 61.00 فیصد اور کھگڑیا میں 58.20 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اترپردیش کے آگرہ میں 53.99، آنولا میں 57.08، بدایوں میں 54.05، بریلی میں 57.88، ایٹہ میں 59.17، فتح پور سیکری میں 57.09، فیروز آباد میں 58.22، ہاتھرس میں 55.36، مین پوری میں 58.59 اور  سنبھل میں 62.81 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ جبکہ مہاراشٹر کی 11 سیٹوں پر جہاں ووٹنگ ہوئی ان میں  کولہاپور 70.4 فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ کولہاپور کے علاوہ بارامتی میں 56.10، رائے گڑھ میں 58.10، عثمان آباد میں 60.09، لاتور میں 60.02، شولاپور میں 57.60، ماڈھا میں 62.02، سانگلی میں 60.09، ستارا میں 63.01، رتناگیری-سندھو درگ میں 59.02 اور ہات کنگلے میں 68.01 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

گجرات کی 25 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان میں امریلی میں 49.44  احمد آباد ویسٹ میں 54.43، احمد آباد ایسٹ میں 54.43، آنند میں 63.96، کچھ میں 55.05، کھیڑا میں 57.43، گاندھی نگر میں 59.19، چھوٹا ادے پور میں 67.78، جام نگر میں 57.17، جوناگڑھ میں 58.80، داہود میں 58.66، نوساری میں 59.66، پنچمحل میں 58.65، پاٹن میں 57.88، پوربندر میں 57.79، بناس کانٹھا میں 68.44، بارڈولی میں 64.59، بھروچ میں 68.75، بھاو نگر میں 52.01، مہسانہ میں 59.04، راجکوٹ میں 46.47، وڈودرا میں 61.33، ولساڈ میں 72.24، سابر کانٹھا میں 63.04، سوریندر نگر میں 54.77 اور راجکوٹ میں 59.60 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تیسرے مرحلے میں یوپی میں 57.34، بہار میں 58.18، گجرات میں 58.98 اور مہاراشٹر میں 61.44 ووٹنگ ہوئی۔ آسام ان ریاستوں میں سرفہرست ہے جہاں تیسرے مرحلے میں بھرپور ووٹنگ ہوئی۔ آسام کی 4 سیٹوں پر 81.16 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کی 4 سیٹوں پر 75.79 فیصد، گوا میں 75.02 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.06 فیصد، کرناٹک میں 70.41 فیصد، دادرا اور نگر حویلی میں 69.87 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مدھیہ پردیش کی 9 سیٹوں پر ووٹنگ کا تناسب 66.05 فیصد رہا۔ اس بار الیکشن کمیشن نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کی کوشش کی مگر 2019 کے بالمقابل اس بار ووٹنگ 2.09 کم رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...