وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 7:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جی کرسی ڈگمگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ’’ 5 سال تک شہزادے اڈانی-امبانی کی مالا جپتے رہے لیکن جب سے انتخاب شروع ہوا ہے انہوں نے نام لینا بند کر دیا۔‘‘ ان کے اس بیان کی کانگریس کے قومی ملکا رجن کھڑگے نے خوب جم کر خبر لی۔ کھڑگے نے کہا کہ ’’وقت بدل رہا ہے۔ دوست دوست نہ رہا۔ تین مراحل کے انتخابات مکمل ہو جانے کے بعد آج وزیر اعظم صاحب اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ڈگمگا رہی ہے۔ یہی نتائج کے اصل رجحان ہیں۔‘‘

ملکارجن کھرگے کے علاوہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی بہت صفائی دے رہے ہیں۔ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی کہ وہ میرے بھائی کو شہزادے کہتے ہیں۔ وہ خود تو شہنشہاہ ہیں اور میرے بھائی کو شہزادے کہتے ہیں۔ وہ اس لیے صفائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کی پوری املاک ان کھرب پتیوں کے حوالے کر دی ہیں اور یہ بات ملک دیکھ رہا ہے اور سمجھ رہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں، سڑکیں، کوئلے کی کانیں سب کچھ انہوں نے ان کھرب پتیوں کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ بات اب ملک سمجھنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صرف اپنی شبیہ کی بنیاد پر عوام کے سامنے جاتا ہے اور اس شبیہ کے علاوہ اس کے پاس کوئی گہرائی نہیں ہے تو ایک دن تو آئے گا نہ جب عوام سمجھے گی کہ یہ تو صرف شبیہ تھی۔ اصلیت کیا ہے۔ اب وہ دن آ رہا ہے اور جب وہ دن آ رہا ہے تو گھبراہٹ ہو رہی ہے۔ اور جب گھبراہٹ ہو رہی ہے تو صفائی دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...