مودی حکومت نے عوام کو صرف مہنگائی اور بے روزگاری دی ہے:پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 6:09 PM | ملکی خبریں |

رائے بریلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپنے دس سالہ میعاد کار میں ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

اپنے بھائی اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے حمایت میں بدھ کو عوامی رابطہ مہم کرنے یہاں پہنچی واڈرا نے بچھراواں اور تھلواسا میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کا واحد مقصد چنندہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ، ان کے قرض معاف کرنا ہے وہیں دوسری جانب عام آدمی کو پانچ کلو مفت راشن کا لالچ دے کر حکومت نے انہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف کے تئیں جہدکار راہول گاندھی کو روکنے کے بی جے پی حکومت نے تمام کوششیں کیں۔ انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکالا، یہاں تک کہ انہیں گھر سے بھی بے دخل کردیا لیکن ملک کی آزادی کے بانی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اقدار پر چلتے ہوئےراہل گاندھی نے کشمیر سے کنیا کماری اور منی پور سے ممبئی تک کی ہزاروں کلو میٹر کی پد یاترا کر لوگوں کے مسائل کو سمجھا اور ان کی آواز بلند کی۔

پرینکا نے کہاسال 2014 سے پہلے کانگریس کی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگار کی مار سے عوام کو بچانے کے لئے تمام اسکیمات چلائیں لیکن موجودہ حکومت صرف چند سرمایہ داروں کے لئے اسکیمات چلا رہی ہے۔ اسے ملک کی غریب عوام کی دکھ تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کھاد بیج مہنگے ہورہے ہیں۔ ملک کا کسان پریشان ہوکر خودکشیاں کررہا ہے وہیں مزدور کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں سرکاری اسامیاں خالی ہونے کے باوجود حکومت نوجوانوں کو روزگار کے لئے ترسائے ہوئے ہے۔ اگنی ویر اسکیم لاکر حکومت نے سرحد کے تحفظ کرنے والے نوجوانوں کا مستقبل بھی تاریکی میں ڈال دیا ہے۔

رائے بریلی سے خاندانی رشتہ جوڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ماں سونیا گاندھی سال2004 سے یہاں سے ایم پی رہی ہیں۔ یہاں کی مٹی سے ان کے کنبے کا دل کا رشتہ ہے۔

 گاندھی صحت وجوہات سے گذشتہ کچھ وقت سے رائے بریلی نہیں آسکیں لیکن وہ دہلی میں بیتھ کر بھی یہاں کے لوگوں کے مسائل کو نہ صرف جانتی سمجھتی رہیں بلکہ مخالف حالات میں بھی عوامی مسائل کے تصفیہ کی پوری کوشش کی۔

اب میرے بھائی راہل کو رائے بریلی کی عوام کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔ انہیں پورا اعتماد ہے کہ رائے بریلی کا پیار ان کے کنبے کو پہلے کی طرح ہی ملتا رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...