بھٹکل ماری ہبا کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد : آپسی تعاون اور میل جول پر ہرایک کا زور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd August 2018, 12:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:2/اگست (ایس اؤ نیوز)اگست 7اور8کو منائےجانے والے ماری جاترا تہوار کی مناسبت سے سرکٹ ہاؤس میں  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے پیس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہرتہوار کے پیچھے کوئی نہ کوئی تاریخ ہوتی ہے، ایسے موقعوں پر تہواروں کو امن وامان سے منانے کے لئے ضروری اقدامات کرنا  سرکارسے زیادہ سماج کی ذمہ داری ہے۔  سرکار آپ تمام کے ساتھ مل کر تہواروں کو مناتی ہے تو سب کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے  کہاکہ عوامی اعتقاد اور اعتماد کی بنیاد پر ماری جاترا منایاجاتاہے، جس کے پیش نظر ہر طرح کے پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے لئے تمام کا تعاون درکار ہے۔ ڈی وائی ایس پی ولینٹائن ڈیسوزا نے جاترے کے متعلق کہاکہ دودن چلنے والے جاترے کے لئے پولس بندوبست کیا جائےگا۔ ٹرافک ، بجلی سپلائی ، باکڑا دکانوں اور صاف صفائی کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر اور جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے ہندو مسلم آپسی تعاون اور مل جل کر کئے جانے والے کاموں کا ذکر کرتےہوئے ماری جاترا کے متعلق سرکاری افسران کو صلاح دی کہ جاترے کی وداعی تقریب کے بعد سمندر سےلوٹنے والوں کو عام طور پر سواریوں کا انتظام رہتا ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ اس کے باوجود کئی لوگ پیدل آتے رہتے ہیں بہتر ہے کہ زائد سواریوں کاانتظام کریں، اور سمندر کنارے روشنی کا انتظام ہوتو کافی سہولت ہوگی۔ 

موقع کو دیکھتے ہوئے کہ سرکاری آفسران ایک ہی جگہ موجود ہیں، عنایت اللہ شاہ بندری نے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد کے قریب کڑی مشین روڈپر کچرے  کا ڈھیر جمع ہونے کا معاملہ زوردار طریقہ سے اُٹھایا اور اہلکاروں سے پوچھا  کہ وہ عوامی چہل پہل کی سڑک ہے یا میونسپالٹی کی طرف سے کچروں کی ذخیرہ اندوزی کا مرکز ہے ؟ انہوں نے کہا کہ  کچروں  کا ڈھیر اتنا جمع  ہواہے کہ سڑک کہیں پر بھی نظر نہیں آتی اور صرف کچرا ہی کچرا دکھائی دیتاہے، جہاں اب بڑے بڑے کیڑے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو اس تعلق سے مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگر حکام نےفوری متعلقہ علاقہ کی صاف صفائی کی طرف توجہ نہیں دی  تو پھر عوام کو ہی سڑکوں پر اُتر کرصاف صفائی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیبلے علاقہ میں نہ کچرا لے جانے رکشہ کا انتظام ہے اور نہ ہی کچروں کو پھینکنے کے لئے ڈسٹبین رکھے گئے ہیں، یہاں تک کہ پہلے جہاں جہاں ڈسٹبین تھے، اُسے بھی ہٹادیا گیا ہے ایسے میں عوام کچروں کو کہاں پھینکے یہ بہت بڑا سوال بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپالٹی کی جانب سے گھر گھر رکشہ آکر کچروں کو لے جاتا ہے، مگر ہیبلے کے عوام کچروں کو لے کر کیا کریں ، اس طرف اہلکار توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے کہا کہ ہر تہوار کے موقع پر مسلمانوں کا تعاون رہتا ہی ہے، آئندہ بھی مسلمانوں کی جانب سے ہر طرح کا تعائون دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں ہندئوں اور مسلمانوں کے درمیان کبھی کوئی  اختلاف نہیں رہا ہے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہاں امن و امان کی صورتحال بحال رہے گی۔

نامدھاری سماج  سنگھا کے اعزازی صدر ڈی بی نائک نے اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے کہاکہ  بھٹکل میں ہمیشہ ہندووں کے تہوار کے موقع پر مسلمانوں نے اور مسلمانوں کی عیدین کےموقع پر ہندو وں نے آپسی تعاون  دیتے رہے ہیں، میل جول اور بھائی چارگی سے ہی ہم تمام اپنے تہوار مناتے ہیں۔  ہندو، مسلم،عیسائی سب مل جل کر متحد ہوکر ایک دوسرے کے تہواروں میں ساتھ دیتے ہیں، آئندہ بھی یہی اتحاد قائم رہے گا۔ انہوں نے سبھی طبقات کے عوام سے کہاکہ  اپنے ذہنوں  سے نفرت  کو دورکریں اوراس خیال کے ساتھ آگے بڑھیں کہ ہم  سب ایک ہیں۔ آگے کہا کہ  حفاظتی انتظامات کے طورپر پولس اپنا کام کرتی  ہے مگر ہم اپنی ذمہ داریوں سے لاپرواہی نہ برتیں۔ ہم خود بھی اپنی ذمہ دار یوں  کو سمجھتے ہوئے کام کریں۔ اس موقع پر  کونکنی کھاروی سماج کے صدر نارائن ڈی کھاروی ، شری دھر نائک آسارکیری ، کرشنا نائک آسار کیری ،  وینکٹیش نائک آسارکیری  نے جاترے کے لئے ضروری سڑک درستی ، صفائی ، ٹرافک انتظامات وغیرہ پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پٹن پنچایت صدر سید آدم علی پنمبور، تحصیلدار وی این باڈکر، پرمیشور نائک، سی پی آئی گنیش وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانہ کانسٹبل رمیش کوڈال نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...