آج بھٹکل میں کورونا کے 9 معاملات؛ کل ضلع اُترکنڑا کے 89 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج
بھٹکل 28 جولائی (ایس او نیوز) آج منگل کو بھٹکل میں کورونا کے 9 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 60 یا اس سے زائد عمر کے پانچ لوگ شامل ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نوائط کالونی، مسقط کالونی، شاذلی اسٹریٹ، گُڈلک روڈ، کے ایچ بی کالونی سمیت مُنڈلی اور ماون کوروے سے بھی ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ملی ہے۔
ضلع کے 89 لوگ ڈسچارج: ضلع اُترکنڑا کے 89 لوگ کل پیر کو مختلف اسپتالوں یا کوویڈ کیر سینٹروں سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ جبکہ پیر کو ضلع اُترکنڑا میں کورونا مریضوں کی تعداد صرف 32 ہی درج کی گئی تھی جو عوام کے لئے راحت کی خبر ہے۔
جن لوگوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، اُس میں کمٹہ سے 23، ہلیال اور ڈانڈیلی سے 14، 14 یلاپور سے 11، سرسی سے 9، منڈگوڈ سے 4، کاروار سے 3 اور ہوناور سے دو لوگ شامل ہیں۔ ان تماموں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔