کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ؛ بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کرنے پر مینگلور کے قریب وٹلا اور بنٹوال میں بسوں پر پتھراو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th June 2019, 10:03 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:26؍جون (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ اور لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد پولس نے جب  بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کئے  تو  مینگلور کے قریب  وٹلا اور بنٹوال  میں  بسوں پر پتھراو اور توڑ پھوڑ کی واردات پیش آئی ہے۔ پتھراو میں   نو بسوں کو نقصان پہنچا ہے۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ  بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف  معاملات درج کرنے پر وٹلا اور بنٹوال میں بھی بجرنگ دل  کارکنوں نے ہی  پتھراو کی وارداتیں انجام دی ہیں۔

اطلاع کے مطابق پیر  کو  کاسرگوڈ میں  جانوروں کو لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بجرنگ دل کے غنڈوں نے  ایک سواری  کو روک کر اس پر سوار دو لوگوں کی بری طرح پیٹائی کی تھی  اور سواری پر موجود  جانوروں سمیت   پچاس ہزار روپئے کی خطیر رقم لے کر فرار ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے، زخمیوں کی شناخت پتور کے رہنے والے حمزہ اور الطاف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے  کہ  یہ دونوں پتور سے ایک پیک آپ وین پر تین جانوروں کو لاد کر کاسرگوڈ جارہے تھے جس کے دوران  ان پر حملہ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق تینوں جانور پتور کے رہنے والے اسماعیل کے تھے جنہوں نے پچاس ہزار روپئے سمیت جانوروں کو    کاسرگوڈ کے رہنے والے حارث کو پہنچانے کے لئے دونوں کو  روانہ کیا تھا۔ 

ابھی یہ لوگ حارث کے گھر پہنچنے ہی والے تھے کہ اچانک ایک کار پر سوار سات لوگوں نے ان کی پیک آپ وین کو روک لیا اور کار پر سوار حمزہ اور الطاف کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے جانور سمیت رقم بھی لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے پر کاروائی کرتے ہوئے پولس نے سات بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں ۔غالبا واقعے کی اطلاع ملتے ہی  آج منگل کو  بنٹوال پولس تھانہ حدود کے کدرے بیٹو اور پانے منگلورو میں بائک سواروں کی ٹولیوں نے سرکاری بسوں پر پتھراؤ  اور توڑ پھوڑ کیا۔ بعد میں  ایک دوسرے گروہ کی جانب سے وٹلا پولس تھانہ حدود کے سوریکمیرو دیہات میں بھی پتھراؤ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔

 پولس ذرائع کے مطابق بسوں میں پتھراو  اور توڑپھوڑ  میں بس  ڈرائیور سمیت چند مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں  جنہیں نزدیکی   اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

کاسرگوڈ کے پیرلا میں  گائے سپلائی کرنے کے دوران   حملہ کرنے اور جانوروں سمیت رقم لوٹ کر فرار ہونے کے تعلق سے پیر کو  بدی اڑکا  پولس تھانے میں بجرنگ دل کارکنوں  اکشئے راجپوت سمیت 6افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے  جس میں سے دو کا تعلق وٹلا سے ہے۔

اُدھر  کیرلا پولس نے سواریوں کو ضبط کرتے ہوئے راجپوت اور دیگر دو افراد کو چھوڑنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔

دکشن کنڑا ایس پی مسٹر بی ایم لکشمی پرساد نے بتایا کہ  حملہ  میں شامل 8 افراد کو پولس  تلا ش کررہی ہے۔ ایس پی کے مطابق کچھ شرارتی گروہ علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے پولس کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ معاملے کو لے کر سوشیل میڈیا پر پھیلائی جارہی  افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...