ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دی 5 وکٹوں سے شکست ؛ فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2021, 11:54 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ابو ظہبی ، 11؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا جبکہ اس کی5 وکٹیں باقی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور میں مکمل کر لیا۔

شروع میں انگلش بولرز نے نیوزی لینڈ کے پے درپے دو وکٹیں گرا کر نیوزی لینڈ کو دباؤ میں لایا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پہلے اوور میں 4 رنز جبکہ کین ولیمسن دوسرے اوور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دونوں کھلاڑی کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 14ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 46 رنز جبکہ 16ویں اوور میں گلین فلپس صرف 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ دونوں کھلاڑی لیونگ سٹون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 جمیز نیشم 10 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد 18ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی اننگز بدھ کو ابو ظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوررز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 41 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

 اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور جونی بیئرسٹو نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تو چھٹے اوور میں ایڈم میلن کی گیند پر جونی بیئرسٹو 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نویں اوور کی پہلی گیند پر جوز بٹلر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ بٹلر نے 24 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ سولہویں اوور میں ٹم سودھی کی گیند پر ڈیوڈ ملان 41 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں لیونگ سٹون 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پہلے چارمیچ جیتنے کے بعد آخر میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی۔

 نیوزی لینڈ کو گروپ 2 کے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد کے چار میچوں میں وہ فاتح رہی اور اس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل 2 آئی سی سی میگا ایونٹس میں انگلینڈ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل رہی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ نے شکست دی اور پھر ون ڈے میچ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔

 یو اے ای میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم کی کارگردگی شاندار رہی ہے۔ انگلینڈ کے بیٹسمین جوز بٹلر پاکستان کے بابر اعظم کے بعد ٹاپ سکوررز میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پانچ مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں، جن میں سے تین میچ انگلینڈ جبکہ دو نیوزی لینڈ کے نام رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...