کاروار میں لائف گارڈز پر نشے میں مست بحریہ کے اہلکاروں نے کیا حملہ۔4ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2019, 7:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 23/ستمبر (ایس او نیوز) نشے میں مست بحریہ کے اہلکاروں کو جب ساحل پر سیر وتفریح کرنے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تعینات لائف گارڈز نے گہرے پانی میں موج مستی کرنے سے منع کیا اور ساحل پر واپس لوٹ آنے کے لئے کہاتو بحریہ والوں نے ساحلی محافظین پر حملہ کردیا۔ 

 بتایاجاتا ہے کہ کاروارٹیگور ساحل پر سابق فوجی ستیہ جیت پوڈولکر بیچ سپروائزر کے علاوہ چندن جوشی اور سریندرا ریڈکر لائف گاڑڈز عملے کے طورپر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ اس دوران ممبئی نیوی سے تعلق رکھنے والے سنیل چودھری، کملیش یادو، کمل کشور اور ستیندرا کشوارسمندری لہروں سے کھیل رہے تھے اور بری طرح نشے میں دھت تھے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ پانی میں مستی کررہے تھے۔ ان کو کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لئے لائف گارڈز عملے نے ساحل پر واپس لوٹنے کے لئے کہا تو چاروں نے بات ماننے کے بجائے لائف گارڈز پر ہی حملہ کردیا۔کہتے ہیں کہ کدمبا بحری اڈے پر ممبئی سے ایک نیوی کا جہاز آیا ہوا تھا جس میں گرفتار کیے گئے ملزمین شامل تھے۔ان لوگوں نے پہلے ایک لائف گارڈپر حملہ کیااور پھر جب بیچ سپروائزر نے مداخلت کرتے ہوئے جھگڑا ختم کرنے کی کوشش تو نیوی کے عملے نے اس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ساحل پر مارپیٹ اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور ہواخوری کے لئے ساحل پر آنے والے عام لوگوں میں تھوڑی دیر کے لئے افراتفری مچ گئی۔ 

 ساحل پر ہنگامے کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو اس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیااورمتاثرہ لائف گارڈز کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ملزمین کی طبی جانچ کروانے کے بعد ان کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...