مرڈیشور:چلتی کار اور بائک کے درمیان تصادم :کانسٹبل ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2017, 6:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18/اگست (ایس اؤنیوز)چلتی کار اور موٹر بائک درمیان آپسی تصادم کے نتیجےمیں بائک سوارپولس کانسٹبل شدید زخمی ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ جمعرات کی رات 45-09کے قریب مرڈیشور ،گمن ہککل قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت ہوناور پولس تھانہ کے پولس مرڈیشور موڈکیری کائی کنی کے مکین رام چندر کوپا نائک (30)بتائی گئی ہے۔ رام چندر گذشتہ 9 سالوں سے پولس محکمہ کے ہوناور پولس تھانے میں بطور پولس کانسٹبل خدمات انجام دے رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پچھلے  مئی کے  مہینے میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ ہوناور میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر لوٹنے کے دوران یہ حادثہ ہواہے۔ کار منگلورو سے ہبلی کی طرف روانہ ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ ملزم کار ڈرائیور منگلورو ملکی کے مکین مجاہد النور کو پولس نےاپنی تحویل میں لیا ہے ۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...