منڈگوڈ بس اسٹائنڈ پر ہاتھ صفائی میں ناکام چوروں کو پولس نے کیا گرفتار
منڈگوڈ:25؍جنوری (ایس او نیوز) بس سے اترنے کے دوران مسافر کی بیگ بلیڈ سے پھاڑ کر رقم لےکر فرار ہونے والے چوروں کاپیچھا کرتے ہوئے پولس نے ملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہونے کا واقعہ شہر کے بس اسٹانڈ پر پیش آیا ہے۔
ملزموں کی شناخت ہبلی کے وشوناتھ بیستر اور گروناتھ کیارکٹی کے طورپر کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہبلی سے منڈگوڈ بس اسٹانڈ پہنچی بس سے ایک تبتی کیمپ نمبر 2کے بودھ سنیاسی جماینگ دوڈوپ اپنے دوست کے ساتھ نیچے اتررہاتھاتو اسی بس میں موجود چوروں میں سے ایک نے جلدی اترنے کہتے ہوئے اُسے دھکا دیا ، اس دوران دوسرے چور نے سنیاسی مسافر کی بیگ کو بلیڈسے کاٹ کر اُس کے اندر موجود 10ہزار نقد رقم لےکر فرار ہونے کی کوشش کی۔ جماینگ دوڈوپ اور اس کے ساتھی نے فوری طورپرپولس کو خبر پہنچائی تو اور پولس نے چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں شہر کے امبیڈکر گلی میں پکڑلیا اور اپنی تحویل میں لیا۔ معاملےکو لےکر شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔