منڈگوڈ میں بی جےپی اور یڈیورپا کے خلاف گرجے حزب مخالف لیڈر سدرامیا: وزیرا علیٰ اور امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ ؛ شیورام ہیبار کو سبق سکھانےکی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th November 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ریاستی خبریں |

منڈگوڈ:05؍نومبر(ایس اؤ نیوز)نااہل قرار دئیے یلاپور کے شیورام ہیبار کو آر وی دیش پانڈے نے ہی بی جے پی سے لاکر کانگریس میں دو مرتبہ جیت دلائی۔ شیورام ہیبار  اپنے بل بوتے پر جیت درج نہیں کی تھی  بلکہ  کانگریس اور پارٹی کارکنان کی جدوجہد کا نتیجہ تھا وہ  جیت  کر ودھان سبھا پہنچے۔ ان خیالات کااظہار کرتےہوئے ودھان سبھا میں حزب مخالف لیڈر سدرامیا نے شیورام ہیبار کے خلاف سخت تنقید کی۔

وہ یہاں تعلقہ میدان میں پیر کو منعقدہ کانگریس کارکنان سماویش میں عوام سے مخاطب تھے۔ سدرامیا نے عوام سے کہاکہ ہماری حکومت نے یلاپور حلقہ کی ترقی  کے لئے کافی رقم منظور کی تھی مگر شیورام ہیبار سرگرم نہیں تھے کہ منظور کی ہوئی رقم کو حلقہ کے لئے استعمال نہیں کیا۔ جو بہت معصوم نظر آتے ہیں ان پر اعتماد نہیں کرناچا ہئے، پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،مجھے یا پارٹی کو تو دھوکہ دیا ہے پرواہ نہیں ، لیکن اس حلقہ کے عوام کو بھی انہوں نے دھوکہ دیا ہے مجھے پورا اعتماد ہے کہ عوام ان کو سبق سکھائیں گے۔

بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے خلاف بھی الزامات کی بوچھار کرتے ہوئے سدرامیا نے سوال کیا کہ لیک ہوئے آڈیو کو اپنا کہنے والے یڈیورپا پلٹ کر میرے آڈیو میں دخل اندازی کی بات کہہ رہے ہیں، کیا یڈیورپا کی دو زبانیں ہیں ؟۔ چونکہ امیت شاہ ان پر دباؤ بنائے ہوئے ہیں اسی لئے یڈیورپا اپنے ہی بیان کو غلط قرار دے رہے ہیں غالباً نلین کمار کٹیل یا لکشمن ساودی جیسے لوگوں نے ہی ان کا وڈیو لیک کرنےکا الزام لگایا۔ بی جے پی والے جھوٹے بولنے میں ماہر ہیں، جھوٹ ان کے گھر کا بھگوان ہے،انہیں سچ بولنا آتا ہی نہیں ہے۔ بی جےپی کے اندرونی خلفشار پر بات کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ یڈیورپا کی حالت دیکھیں تو مجھے بہت افسوس  ہوتاہے۔ خود ان کی پارٹی کے لوگ ہی انہیں نکال باہر کرنے کی سوچ رہے ہیں، یڈیورپا جی! خود تمہاری پارٹی میں ہی چور ہیں، یڈیورپا نے خود ہاتھ جوڑ کر درخواست  کی تھی کہ کسی کے سامنے مت بولیں، لیکن یڈیورپا کو پھنسانے کے لئے آڈیو، وڈیو لیک کئے ہیں اسی لئے ہم سپریم کورٹ جانے کی بات کہی۔

سدرامیا نے وزیرا عظم مودی پر بھی تنقید کرتےہوئے کہاکہ عالمی بھوک انڈکس کے مطابق ہماراملک اس وقت 102نمبر پر ہے جب کہ 2015میں ہم 93نمبر پر تھے، اس کے لئے مودی ہی اہم وجہ سبب ہونے کا الزام لگایا۔بی جےپی صدر امیت شاہ پارٹی تبدیلی میں راست کام کئے ہیں، امیت شاہ اور یڈیورپا دستور کی خلاف ورزی کئےہیں انہیں اقتدار میں رہنے کا حق ہے یا نہیں عوام فیصلہ کریں۔ اگریہ دونوں عزت چاہتےہیں تو استعفیٰ دے کر عہدوں سے برخاست ہونےکا مطالبہ کیا۔

عوام سے ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈوراؤ، سابق وزیر آر وی دیش پانڈے ، ایس ایل گھوٹنیکر، ایس آر پاٹل ، ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا،ایچ کے پاٹل ، یلاپور حلقہ کے کانگریس امیدوار بھیمنانائک وغیرہ نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ سابق ارکان اسمبلی منکال وئیدیا، شاردا شٹی ، ستیش سئیل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...