بھٹکل میں دو آٹو رکشہ کی ٹکر کے بعد کار بھی حادثے کا شکار؛ ایک خاتون ہلاک، پانچ زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th November 2018, 12:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 11/نومبر (ایس او نیوز) یہاں  رنگین کٹہ میں جے ایم ایف سی کورٹ کے بالمقابل ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ حادثہ اتوار صبح قریب 6:30 بجے پیش آیا۔

 بتایا گیا ہے کہ  ایک رکشہ شرالی  سے سنتے مارکٹ کی طرف جارہا تھا،جبکہ  تنگنگونڈی سے سرکل کی طرف جانے والا رکشہ اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں شرالی کے رکشہ سے ٹکرا گیا، ٹکر لگتے ہی دونوں رکشہ اُلٹ گئے، اس دوران مخالف سمت سے آنے والی بنگلور سے مرڈیشور کی طرف جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ان دونوں رکشہ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں چھ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے دو کو نازک حالت میں منی پا ل روانہ کیا گیا، مگر منی پال لے جانے کے دوران ایک عورت زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی چل بسی۔ عورت کی شناخت  شرالی تٹی ہکّکل کی مادھوی  سریش نائک (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ شرالی کے تٹی ہّکل  سے  ناریل کو سنتے مارکٹ میں فروخت کرنے لے جارہی تھی۔ حادثے میں دوسرے  رکشہ کا ڈرائیور تنگنگونڈی کا رہنے والا   ناگیش سنتمّا نائک  (50) کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسے منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مُٹھلی کا رہنے والا رکشہ ڈرائیور چندراکوئیدا نائک (33)، رکشہ پر سوارشرالی ماوین کٹے کے  بھاسکر نائک (49)، کار پر سوار بنگلور وہائیٹ فیلڈ کے رہنے والی رتنما مُنیٹپّا (22)، کاویا وینکٹیش (20) بھی زخمیوں میں شامل ہیں جن میں ایک کو اُڈپی اور باقی کو کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ٹکر لگتے ہی ایک آٹو رکشہ سے  گیس رسنا شروع ہوگیا، جس کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر فائر بریگیڈ کی مدد لی گئی اور گیس کے اخراج کو روک دیا گیا۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...