بھٹکل بدریہ کالونی سے ماں اور بچی لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd February 2024, 9:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل،3 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بدریہ کالونی میں رہائش پزیر مشریہ نامی خاتون اپنی دو سالہ بچی سمیت شوہر کے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔
    
شکایت میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کی صبح 11 بجے کے وقت اپنی ماں کے گھر جانے کی بات کہتے  ہوئے مشریہ اپنی بچی کو لے کر گھر سے نکلی تھی ، لیکن وہ اپنے مائکے یا کسی رشتہ کے دار پاس بھی نہیں پہنچی اور اس کا کوئی اتہ پتہ بھی نہیں چل رہا ہے ۔
    
گم شدہ خاتون کا چہرا گول، رنگ گندمی، جسم دبلا پتلا، قد تین  فٹ، دائیں آنکھ کے قریب کالا نشان ہے ۔ بیری  اور کنڑا زبان بولتی ہے ۔ گم شدہ بچی کا چہرا گول، گندمی رنگ، دبلا پتلا جسم اور قد تین فٹ ہے ۔
    
بھٹکل پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کواس گم شدہ ماں اور بیٹی کے تعلق سے کچھ معلوم ہو یا پھر یہ کہیں نظر آئیں تو 227333 08385 ، موبائل 9480805252 نمبر پر دیہی پولیس اسٹیشن یا 226550 08382 کاروار پولیس اسٹیشن یا پھر 112 یا 100 نمبر پر اطلاع دیں ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...