محمد سراج پھر بنے وَنڈے کرکٹ کے نمبر 1 گیندباز

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2023, 11:43 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی ،21/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج عرف میاں میجک کی بہترین کارکردگی کی ہر کسی نے تعریف کی۔ انھیں فائنل مقابلہ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا اور کئی ریکارڈ بک میں ان کا نام بھی درج ہو گیا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اپنی 6 وکٹوں والی کارکردگی کی بدولت محمد سراج آئی سی سی وَنڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ یعنی یک روزہ کرکٹ میں اب وہ دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہیں۔ حالانکہ پہلے بھی سراج نمبر 1 گیندباز بن چکے ہیں، لیکن اس بار ان کا رینکنگ پوائنٹ دوسرے نمبر پر موجود جوش ہیزل ووڈ سے کافی زیادہ ہے۔ یعنی آنے والے کچھ ہفتے وہ نمبر وَن پر ہی رہنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ محمد سراج پہلی مرتبہ وَنڈے کے نمبر 1 گیندباز جنوری 2023 میں بنے تھے۔ ان کے سر یہ تاج مارچ 2023 تک رہا، پھر آسٹریلیائی تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ نے پہلے مقام پر قبضہ کر لیا۔ اب تازہ رینکنگ میں محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں اور ہیزل ووڈ 678 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر۔ تیسرے مقام پر آسٹریلیائی تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ (677 پوائنٹس)، چوتھے و پانچویں مقام پر بنگلہ دیشی اسپنر مجیب الرحمن (657 پوائنٹس) اور راشد خان (655 پوائنٹس) قابض ہیں۔

ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اسپن گیندباز کلدیپ یادو بھی ٹاپ-10 میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 638 پوائنٹس کے ساتھ نواں مقام حاصل کیا ہے جو کہ پاکستانی تیز گیندباز شاہین آفریدی (632 پوائنٹس) سے ایک مقام بہتر ہے۔ اس رینکنگ میں مشیل اسٹارک (652 پوائنٹس) کو چھٹا، میٹ ہنری (645 پوائنٹس) کو ساتواں اور ایڈم زیمپا (642 پوائنٹس) کو آٹھواں مقام حاصل ہے۔

اگر وَنڈے کرکٹ میں بلے بازی رینکنگ کی بات کی جائے تو ہندوستان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ٹاپ-10 میں تین ہندوستانی کھلاڑیوں کے نام دکھائی دے رہے ہیں۔ شبھمن گل 814 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر، وراٹ کوہلی 708 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر اور روہت شرما 696 پوائنٹس کے ساتھ دسویں مقام پر ہیں۔ وَنڈے رینکنگ میں نمبر 1 بلے باز پاکستان کے بابر اعظم ہیں جن کے 857 پوائنٹس ہیں۔ وَنڈے کرکٹ میں ٹیموں کی رینکنگ دیکھی جائے تو ہندوستان اور پاکستان دونوں کے 115-115 پوائنٹس ہیں، لیکن پاکستان پہلے سے ہی نمبر 1 کی پوزیشن پر قائم ہے اور ہندوستان کو اس وقت نمبر 2 والی پوزیشن حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر 113 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا، چوتھے نمبر پر 106 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ اور پانچویں مقام پر 105 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...