بھٹکل رکن اسمبلی اور اُترا کنڑا کے انچارج وزیر منکال ویدیا نے بھٹکل میں اپنے نئے دفتر کا کیا شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th September 2023, 8:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 24 ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کے رکن اسمبلی اور اُترکنڑا کے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا نے آج اتوار کو بھٹکل انجمن کالج روڈ پر واقع پرانے اے سی دفتر والی عمارت میں اپنے آفس کا شاندار افتتاح کیا، اس موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھٹکل کے عوام سے معذرت چاہتے ہوئے بتایا کہ چار ماہ کی تاخیر کے بعد وہ اپنے دفتر کا افتتاح کررہے ہیں۔ منکال نے کہا کہ  مرڈیشور میں ان کے مکان پر وہ عوام کی مدد کے لئے اور عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ سے ہی دستیاب رہے ہیں ، لیکن اب بھٹکل شہر میں نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

منکال نے بتایا کہ بینگلورو میں  اور ہوناور میں ان کے دفتر کا افتتاح ہوچکا ہے، کاروار میں عنقریب اوپن ہوگا۔ آگے بتایا کہ وہ ہفتہ میں ایک دن بھٹکل ایک دن ہوناور  اور ایک دن بینگلورو میں  عوام کے لئے دستیاب رہیں گے، جبکہ ماہ میں ایک مرتبہ کارواردفتر میں  بھی رہیں گے۔ ان کا دفتر ہر روز صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔ عوام اپنے مسائل لے کر دفتر پہنچ سکتے ہیں اور دفتر میں موجود اپنے  سکریٹری کے ذریعے  درپیش  مسائل حل کرسکتے ہیں۔آگےبتایا کہ  دفتر میں کام کا باقاعدہ سسٹم بنایا گیا ہے ، آفس سکریٹری کو  ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔ منکال وئیدیا نے عوام سے درخواست کی کہ وہ جو بھی مسائل ہوں، سیدھے ان کے دفتر پہنچ کر دفتر میں موجود سکریٹری سے  رابطہ کرکے اپنے مسائل کو حل کریں، اگر سکریٹری  سے مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے تو ہی اُن سے راست رابطہ کریں۔ اس تعلق سے انہوں نے    بھٹکل ، ہوناور، کاروار اور بینگلورو کے نمبرس جاری کئے اور بتایا کہ یہ نمبرس  چوبیسوں گھنٹے  آن رہیں گے۔

شہر کے بیچوں بیچ  دفترکے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم   بھٹکل کےصدر عنایت اللہ شاہ بندری نے    عوام کے مسائل کی  یکسوئی کے لئے منکال وئیدیا کی خدمات کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ  منکال وئیدیا پہلے سے ہی عوام کے مسائل حل کرنے میں   دلچسپی دکھاتے رہے ہیں ، وہ اپنے گھر پر بھی عوام کے لئے ہمیشہ دستیاب رہتے تھے، اب انہوں نے شہر میں ہی دفتر کھولا ہے اس  سے عوام کو بے حد  فائدہ ہوگا۔ تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، ایس ایم سید پرویز،   الطاف کھروری، ایڈوکیٹ عمران لنکا،  قیصر محتشم، پرویز قاسمجی،   قمر سعدا،  عبدالسمیع کولاو دیگر کئی ذمہ داران  اس موقع پر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...