داونگیرے ،14؍ اپریل (ایس او نیوز) داونگیرے میں اناگوڈو بس اسٹانڈ کے قریب رکن اسمبلی یو ٹی قادر کی کار کو حادثہ پیش آیا، مگر خوش قسمتی سے کار میں موجود کسی بھی شخص کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
بتایا جاتا ہے کہ یو ٹی قادر لوک سبھا ضمنی الیکشن میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم چلانے کے لئے بیلگاوی جا رہے تھے۔ اس دوران سڑک پر موجود ہمپس سے گزرتے وقت ان کی کار سامنے والے کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔ مگر یو ٹی قادر کو کوئی خراش بھی نہیں آئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہنومنتھا رایا نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ یو ٹی قادر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنا سفر ملتوی کرکے واپس بنگلورو لوٹ آئے ہیں۔