منگلورو میں ڈینگی سے ٹی وی جرنلسٹ ہلاک
منگلورو22/جولائی (ایس او نیوز) بی ٹی کے لئے ویڈیو جرنلسٹ کے طور خدمات انجام دینے والے ناگیش پاڈوکی موت کے ساتھ منگلورو میں ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک او ر اضافہ ہواہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا تین افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
کیمرہ مین ناگیش پاڈو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے منگلورو کے کستوربا میڈیکل کالج اسپتال میں ڈینگی بخار کے لئے زیر علاج تھا۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اتوار کی شب میں اس کا انتقال ہوگیا۔ ناگیش ایک بہت ہی ملنسار اورنرم مزاج انسان تھا اور اپنے میڈیا کے ساتھیوں میں بہت ہی مقبول تھا۔