کدری پارک کے قریب ایک تھیلے سے برآمد ہوئے اجنبی خاتون کے جسم کے ٹکڑے
منگلورو:12/مئی (ایس او نیوز) کدری پارک کے قریب واقع ایک چھوٹی سی دکان میں یک تھیلا ملا جس کے اندر کسی اجنبی خاتون کے جسم کے ٹکڑے بھرے ہوئے تھے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دکان کا مالک جب صبح اپنی دکان کھولنے کے پہنچا تو اس کی نظر تھیلے پر پڑی اور اس نے پولیس کو اطلاع کردی۔جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو تھیلے کے اندر جسم کے کٹے ہوئے ٹکڑے بھرے ہوئے تھے۔ خاتون کا سر ایک ہیلمیٹ کے اندرالگ تھیلے میں رکھا ہواتھا۔ دکان کے سامنے واقع پٹرول بنک کے سی سی کیمرے میں جو فوٹیج ریکارڈ ہوا ہے اس کے مطابق رات کے وقت ایک شخص ہونڈا ایکٹیوا میں دکان کے پاس آتا ہے پھر تھیلے کو دکان میں رکھ کر چلا جاتا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد لاش کے ٹکڑوں کو معائنہ کے لئے بھیج دیاہے۔