منگلورو میں  رشوت لینے کے دوران سروئیر رنگے ہاتھ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2021, 8:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:24؍فروری (ایس اؤ نیوز)منگلورو کے منی ودھان سودھاکے روبرو سروئیر گنگا دھر کو 20 ہزار روپئے  رشوت لیتے ہوئے اے سی بی پولس ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اطلاع کے مطابق  شہر کے ایک سرمایہ دار نے اپنے دفتری اشیاءکی تیاری  کے لئے   اپنے گھر کے صحن میں موجود ساگوانی درخت کاٹنے کے لئے  محکمہ فاریسٹ سے منظوری کے لئے درخواست دی تھی۔ منگلورو شہر کے فاریسٹ محکمہ نے متعلقہ عرضی کو محکمہ روینیو کو ارسال کی تھی۔ عرضی دے کر ایک مہینہ گزرنے کے بعد بھی سروئیر گنگادھرمتعلقہ  جگہ کے معائنہ کے لئے نہیں آیا اور 3ہزار روپئے رشوت کی مانگ کی۔عرضی دار سرمایہ دار نے  محکمہ روینیو کی 600روپئے فیس ادا کرنے کے بعد 3000روپئے رشوت بھی دی ، اس کے ایک مہینےکے بعد بھی جگہ کے معائنہ کے لئے سروئیر نہیں آیا تو سرمایہ دار نے وضاحت چاہی ۔ اس وقت سروئیر نےجگہ کا نقشہ دینے کےلئے 30,000روپئے کی مانگ رکھی۔

سروئیر کی رشوت ستانی سے بیزار ہوکر  سرمایہ دار نے منگلورو ماحولیاتی تحفظ کمیٹی کے ممبران کو اطلا ع دی۔ اس کے بعد معاملے کو لےکر منگلورو اے سی بی انسپکٹر شیام سندر کو جانکاری دی۔ منگل کی شام منگلورو کے منی ودھان سودھا کے سامنے سروئیر گنگا دھرنے جیسے ہی   20ہزاروپئے رشوت قبول کی، اے سی بی شعبہ کی پولس ٹیم نے چھاپہ مار دیا اور گنگادھر کو رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...