شیرور کی سماجی شخصیت منیگار میراں صاحب ہوئے ’راجیہ اتسوا ایوارڈ‘کے لئے منتخب؛ پوری ریاست سے امسال صرف ایک مسلم شخص کو ایوارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 12:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل28؍اکتوبر (ایس او نیوز) زندگی کے مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات  انجام دینے والی شخصیات کو ریاستی حکومت کی طرف سے جو ’راجیہ اتسوا ایوارڈ ‘ تفویض کیا جاتا ہے ، امسال اس فہرست میں پڑوسی علاقہ شیرور کی مشہور و معروف سماجی شخصیت جناب منیگار میراں کا  نام شامل ہے۔

شیرور کے رہنے والے  منیگار میراں صاحب غیر رہائشی ہندوستانی  تاجر ہیں جو اپنی دریادلی  اور سماجی خدمات  کے لئے پہچانے جاتے  ہیں۔ انہوں نے  خلیج میں رہتے ہوئے بھی شیرور ہی نہیں بلکہ ریاست کے دوسرے بہت سے علاقوں میں سماجی، تعلیمی ، ثقافتی  اورفلاحی خدمات انجام دی ہیں۔   شیرورایسو سی ایشن ، کنداپور کنڑا بلگا گلف  اور دیگر مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہ کرگزشتہ 40 برسوں سےانجام دی  گئی فلاحی خدمات کے علاوہ کنڑا زبان اور کنڑیگاس کے مفادات کے لئے ان کی توجہ اور سرگرمیوں کا اعتراف ہرکوئی کرتا نظر آتا ہے۔

گرین ویالی نیشنل  اسکول  کے نائب صدر اور مینجنگ  ٹرسٹی کی حیثیت سے  وہ تعلیمی میدان میں بھی عملی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ شیرور کے عوام کی سہولت کے لئے انہوں نے ایک طرف ایمبولینس کا عطیہ دیا ہے تو دوسری طرف کچرا نکاسی کے لئے موٹر گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔

کیا ہے یہ راجیہ اتسوا ایوارڈ : یکم نومبر1956 کوریاست کرناٹکا کی تشکیل  عمل میں آئی تھی ۔اس لیے  ہر سال یہ دن  ’راجیہ اتسوا‘ یا ’کرناٹکا ڈے ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے دوران  گراں قدر خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کو  یہ ’راجیہ اتسواایوارڈ ‘تفویض کیے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ 1لاکھ روپے نقد،  20گرام سونے کا میڈل اور ایک توصیف نامہ پر مشتمل  ہوتا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق امسال 65ویں راجیہ اتسوا کے موقع پر ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں  زندگی کے 25شعبہ جات میں  اہم ترین خدمات انجام دینے والے کُل 5اداروں اور 60شخصیات کا نام شامل ہے جس میں صرف ایک مسلم نام ہے اور وہ جناب منیگار میراں صاحب کا ہے جو ضلع اُڈپی کے شیرور کے رہنے والے ہیں۔ موصوف شیرور کےپہلے شخص ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

یکم نومبر کوراجیہ اتسوا کے حوالے سے رویندرا کلا کشیترا میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے ہاتھ یہ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔