ہندوستان میں گاندھی اور گوڈسے کے ویژن کی لڑائی ہے؛ پیرس کی طلبہ یونین سےراہل گاندھی کی ملاقات ،خطاب میں کہا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے طلبہ کو ہی سامنے آنا ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2023, 12:04 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

پیرس، 10/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی ایک ہفتہ کے یورپ کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کی رات وہ پیرس کی سائنسز پو یونیورسٹی پہنچے۔ جہاں انہوں نے’’ ۹۰؍ منٹس وِد راہل گاندھی ‘‘پروگرام میں حصہ لیا۔ اس  موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے طلبہ سے  ہندوستانی کی جمہوری صورتحال کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس وقت ہندوستان میں گاندھی اور گوڈسے کے نظریات کے درمیان لڑائی جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ گاندھی کے نظریات ہی جیتیں گے کیوں کہ وہ ہندوستان کی اصل روح ہیں۔ گزشتہ ۹؍ سال میں گوڈسے کو ملک کے نظریات پر لادنے کی ہر ممکن کوشش ہوئی ہے لیکن ملک کے عوام نے اسے ناکام بنادیا ہے۔ 

  راہل نے کہا کہ جمہوریت اور اور ہمارے جمہوری  اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ یہ بات میں نے گزشتہ روز برسلز میں بھی کہی اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔ اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں اور نچلی ذاتوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لئے ہم نے بھارت جوڑو یاترا نکالی تھی جو امید سے کہیں زیادہ کامیاب رہی ۔ راہل نے کہا کہ لوگ اس بات کو کم سمجھتے ہیں کہ ہزاروں کلومیٹر پیدل چلنے کا کیا مطلب ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں یہ کام ایک بار پھر کروں۔ میرے خیال میں بھارت  جوڑو یاتراپھر کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔ حالانکہ کچھ جگہوں پر ہم نے اسے دوبارہ کیا ہے اور عوام کو جوڑنے کا کام بھی کیا ہے لیکن اسے بڑے پیمانے پر لانچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان کو دوبارہ محبت کا گہوارہ بنایا جاسکے۔اس سیشن کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان کی موجودہ صورتحال اور عالمی سیاست میں ہندوستان کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے ان سے سوال   جواب بھی کئے۔ یہاں انہوںنے  معروف اسکالر اورپروفیسر کرسٹوفر جیفر لیٹ کے ساتھ مذاکرہ میں حصہ لیا جس میں انہوں نے  راہل  سےکئی سوال پوچھے جن کے جواب راہل نے اطمینان بخش طریقے سے دئیے ۔ 

 کرسٹوفر جیفر لیٹ نے راہل گاندھی سے ہندوستان کے سیکولر ازم اور اس کو لاحق خطرات پر سوال کیا جس کے جواب میں راہل نے کہا کہ’’ ہندوستان میں سیکولر ازم کی جڑیں بہت مضبوط ہیںلیکن اسے گزشتہ کچھ برسوں میں کمزور کرنے کی کوششیں ہوئی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس کا جواب دینے کی کوشش کی ہے لیکن گودی میڈیا کی کارستانیوں کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت جوڑو یاترا اسی مقصد کے تحت نکالی تھی کہ ہندوستان کے آئین میں درج لفظ سیکولر ازم کو پوری طرح سے عوامی زندگی میں واپس لایا جائے۔ اس میں ہم کامیاب رہے ہیں اور اسی لئے اب یاترا کی سالگرہ پر مسلسل یاترائیں نکال کر یہ کام کیا جا رہا ہے۔

 راہل نے اس دوران جی ٹوینٹی پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹوینٹی کا ملک میں انعقاد توہو رہا ہے جو اچھی بات ہے لیکن یہاں غریبوں کو جس طرح ستایا جارہا ہے، عام شہریوں کو جیسے حیران کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ دہلی میں غریبوں کی بستیوں کو پردے سے ڈھانک دیا گیا ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ ہماری غربت دنیا سے کیوں چھپائی جارہی ہے؟ پوری دنیا دیکھے کہ کس طرح سے ہم   ان حالات کے باوجود جی ٹوینٹی کا شاندار انعقاد کررہے ہیں۔ راہل نے کہا کہ مودی حکومت جو بھی کررہی ہے وہ درست نہیں ہے۔

 راہل گاندھی پیرس میں فرانس کی ورکرز یونین کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ میں وہ ممکنہ طور پر کارپوریٹ کمپنیوں کی وجہ سے ورکروں کو ہونے والی پریشانیوں اور ان کی جاب سیکوریٹی ختم ہوجانے کی بابت اظہار خیال کرسکتے ہیں۔  اس کے بعد وہ ناروے کا دورہ کریں گے  جہاں  وہ ۱۰؍ستمبر کو اوسلو میں ایک ڈائسپورا پروگرام سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی  جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس کے اختتام کے ۲؍دن بعد ۱۳؍ستمبر کو ہندوستان واپس آئیں گے۔

 یورپ کا دورہ اس سال راہل کا تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ مارچ میں برطانیہ اور جون میں امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔ راہل کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک کی راجدھانی دہلی میں جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جبکہ بھارت جوڑو یاترا کے ایک سال مکمل ہونے پر کئی پروگرام منعقد  کئےجا رہے ہیں لیکن  راہل ان پروگراموں میں شرکت نہیں کریں گے۔ گزشتہ  ۹؍سال میں راہل کے ۲۲؍غیر ملکی دورے سوشل میڈیا پر زیر بھی بحث رہے ہیں۔ بی جے پی ان دوروں کو ناکام کوشش قرار دیتی رہی ہے لیکن وہ راہل کے بیانات سے تلملابھی جاتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔