بھٹکل کے ساحل پر ٹکرایا ’کیار‘ طوفان : درختوں کے گرنے اور چھتوں کے اڑنے سے نقصانات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اچانک امڈآئے ’کیار ‘ طوفان کی وجہ سے ساحلی پٹی سمیت بھٹکل تعلقہ اور ساحلی کنارے پر لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جمعہ کو بھی طوفانی موجیں ساحل سے ٹکرانے سے ساحلی کناروں  کے  مکین خوف وہراس میں مبتلاہیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درختوں کا زمین بوس ہونا جاری ہے، تعلقہ میں کئی مقامات پر درختوں کے گھروں پر گرنےکی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 11سےز ائد بجلی کےکھمبے بھی گرنے کی محکمہ ہیسکام نے خبر دی ہے، زوردار ہواوں کے نتیجے میں ساحلی کناروں پر واقع کئی   گھروں   اور  دکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔ ہیبلے ،تنگنگنڈی کی مکین لکشمی سنیا نائک، شرالی کے ماستی ایرپا نائک، اکمانائک، منجوناتھ نائک جالی وغیرہ کے گھروں کی چھتیں اڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جالی اور تنگنگنڈی میں مچھلی کے شکار کی چھوٹی چھوٹی کشتیاں آپس میں ٹکرانےکی بھی واردات پیش آئی ہے جس کی  وجہ سے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ شرالی ، الویکوڑی کے ہونما بھئیرا نائک کے گھر کی دیوار گر گئی ہے، ہیبلے گرام پنچایت حدود کے منجوناتھ جٹگا نائک کی ملکیت والے گوڈس رکشا پر ناریل کا درخت گرنے سے رکشا کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ تحصیل کے افسران جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کررہے  ہیں۔ جمعرات کی صبح 8بجے سے لےکر جمعہ کی صبح 8بجے تک بھٹکل میں 70ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اب تک بارش کی کل پیمائش  5294.4 ملی میٹر درج کی گئی ہے۔ جمعہ کی دوپہر کے بعد تیز رفتار بارش جاری رہنے سے مزید دودنوں تک اسی طرح کا موسم جاری رہنے  کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔

گزشتہ دودنوں سے مرڈیشور کے ساحل پر جاری  طوفانی ہواؤں کا زور آج بھی ویسا  ہی رہا۔ ساحل پر نمکین پانی پھیل گیا ہے، سڑک پر بھی پانی بہتا دیکھا گیا ، حالات کے پیش نظر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ماہی گیر کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکا کام جاری ہے، ساحل پر باکڑا دکانوں کا بیوپار وغیرہ پوری طرح بند ہے ، سیاحوں کی آمد بھی رک گئی ہے۔

کیار طوفان کی وجہ سے مشینی بوٹ، ماہی گیرکشتیوں سمیت چھوٹی چھوٹی مچھلی کا شکار کرنے کی کشتیوں کی ماہی گیری پر بھی  مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ بوٹ اور کشتیا ں ساحل پرلنگر ڈالنے کی وجہ سے ماہی گیر اپنی مزدوری سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہوائی طوفان کی وجہ سے جال بچھا کر مچھلی شکار پر پابندی عائد ہونے سے ساحل پر جہاں تہاں جال پڑےہوئے ہیں اور جہاں جگہ ملی وہاں کھڑے ہوکر جال بچھاتے ہوئے مچھلی شکار کرنےو الے ماہی گیر بھی سمندر میں اونچی اُٹھتی تیز لہروں سے  خوف کھا کر گھروں میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ماہی گیروں کو پہنچنے کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...