کویت میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، حجاب کی حمایت میں 22کویتی ممبران پارلیمان کامطالبہ،دستخطوں کے ذریعہ کیا ناراضگی کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2022, 10:59 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

کویت سٹی،21؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)کرناٹک حجاب معاملہ پر کویتی پارلیمنٹ کے 22اراکین کے دستخطوں پر مشتمل مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے-بیان میں حجاب کو مسلمان خواتین کا شرعی اور آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی سرکار کی جانب سے مسلم خواتین کو حجاب ترک کرنے کو درحقیقت اپنا دین اور سماجی شناخت چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے-

بیان میں بین الاقوامی انسانی حقوق سمیت اسلامی تنظیموں، حکومتوں اور کویت کی وزارت خارجہ سے ہندوستانی سرکار کو20کروڑ مسلمانوں کے خلاف اقدامات روکنے پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے- کویتی رکن پارلیمان کے ایک گروپ نے کویت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے- انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیچھے بیٹھ کر مسلمان لڑکیوں پر سرعام ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتے، امت کے متحد ہونے کا وقت ہے-

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے جمعہ کے روز کویتی وکیل مجبل الشریکہ کا وہ ٹویٹ شیئر کیا جس نے ایک خط بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویتی پارلیمنٹرین نے کویتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں مسلم لڑکیوں پر ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے ملک میں بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کے داخلے پر پابندی عائد کرے-مرکز برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کے سربراہ اور وکیل مجبل الشریکہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کویتی رکن پارلیمان کے مطالبے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کویتی رکن پارلیمان کے ایک اہم گروپ نے کویت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے-

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پیچھے بیٹھ کر مسلمان لڑکیوں پر سرعام ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتے- امت کے متحد ہونے کا وقت ہے-کویتی وکیل بظاہر کرناٹک میں جاری حجاب کے سلسلے کا حوالہ دے رہے تھے جس میں حجاب کی وجہ سے مسلم طالبات کو تعلیمی اداروں میں جانے سے روک دیا گیا ہے-ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے ششی تھرور نے دعویٰ کیا کہ خلیج میں ان کے دوستوں نے ہندوستا ن میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور وزیراعظم کی جانب سے مذمت تک نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے-

تھرور نے ٹویٹ کیاکہ گھریلو اقدامات کے بین الاقوامی اثرات ہوتے ہیں - میں نے خلیج کے دوستوں سے سنا ہے کہ وہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر پریشان ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے اس کی مذمت تک نہیں کی جارہی ہے، ہمیں خود اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے- ہم ہندوستان پسند ہیں، لیکن ہمیں آپ کا دوست ہونے کیلئے اسے یعنی بھارت کو اتنا سخت بھی نہ بنائیں -ششی تھرور کے ری ٹوئٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے- کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے پھٹکار لگائی گئی ہے- اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے اہم رکن پاکستانی ایجنٹ کے ہند مخالف ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کررہے ہیں، جسے اس کی ہند مخالف سرگرمیوں کیلئے امن کے سفیر کا اعزاز ملا تھا- ہمیں اس طرح کے ہند مخالف شرپسندوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے-

ششی تھرور نے اس معاملے میں صفائی پیش کی ہے، انہوں نے لکھا کہ میں اس شخص کی حمایت نہیں کرتا میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا لیکن میں اس کے ذریعہ پیش کی گئی خبروں سے متفکر ہوں، جسے ہندوستان کے کئی دوستوں نے شیئر کیا ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے گیارہ ارکان نے بی جے پی سے وابستہ تمام افراد کا کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا-اس دوران گزشتہ روز کویت سٹی میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مسلمانوں اور حجاب کے حق میں عوامی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں کویتی و دیگر غیر ملکی مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...