ہوناور کے ٹونکا میں ماہی گیروں پر ظلم وستم - کونکنی کھاروی مہا جنا سبھا نے کی مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd February 2024, 9:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور 3 / فروری (ایس او نیوز) آل انڈیا کونکنی کھاروی مہا جنا سبھا کے صدر موہن باناولیکر اور جنرل سیکریٹری کرشنا تانڈیل نے کاسرکوڈ ٹونکا میں پرامن طریقے پر احتجاج کر رہے ہیں بے گناہ ماہی گیروں  پر ظلم و ستم کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی کڑی مذمت کی ہے ۔
    
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سال قبل سمندری کٹاو کی وجہ سے ملّو کوروا گرام غرقاب ہونے کی وجہ سے  بے گھر ہونے والے ماہی گیر کاسرکوڈ ٹونکا میں بس گئے تھے ۔ سرکاری افسران کے لئے ایسے غریب ماہی گیروں کو اس جگہ پر قانونی حق دیتے ہوئے آر ٹی سی فراہم کرنا اب تک ممکن نہیں ہو سکا ۔ اس سے پہلے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع ڈی سی، محکمہ ریوینیو کے افسران، محکمہ بندرگاہ کے افسران اور ماہی گیروں کی مشترکہ میٹنگ میں اُس وقت بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر نے دو مہینے کے اندر آر ٹی سی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا ہے ۔ مگر کہیں دوسرے مقام سے آنے والی نجی کمپنی کا ساتھ دینے کے لئے زبردست پولیس بندوبست کے ساتھ کڑی دھوپ میں کھڑے ہو کر ہائی ٹائڈ لائن کی نشاندہی کے لئے سروے کے بہانے ماہی گیروں کو اپنی جگہ سے محروم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
    
انہوں نے کہا کہ ایچ پی پی ایل کمپنی کو 93 ایکڑ زمین مہیا کرواتے ہوئے سوکھی مچھلی کا کاروبار کرنے والے غریبوں کو وہاں سے بھگانے کا کام کیا جا چکا ہے ۔ اب ہائی ٹائڈ لائن سروے کے بہانے ماہی گیروں کو وہاں بھگانے چلے ہیں ۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حالات ناقابل برداشت ہونے کے بعد پربشمول خواتین امن احتجاج پر اترے ہوئے مظاہرین پر کئی قسم کی دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے گرفتار کرنا اور جیلوں میں بند کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟  
    
کھاروی مہا جنا سبھا کے لیڈروں نے کہا کہ خود ماہی گیری کے پیشے وابستہ رہنے اور ماہی گیروں اور خاص کر ہمارے سماج سے قربت رکھنے والے ریاستی وزیر برائے بندرگاہ و ماہی گیری منکال وئیدیا پر ہم لوگوں کو بھاری اعتماد اور فخر ہے ، اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کی قیمت پر ہمارے ماہی گیروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرنے کے علاوہ تمام گرفتار شدہ ماہی گیروں کی رہائی کے لئے کارروائی کریں گے ۔ اس ضمن میں آل انڈیا کونکنی کھاوری مہا جنا سبھا کا وفد وزیر موصوف سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم سونپ رہا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...